شاہینوں کی شاندار کارکردگی، دوسرے ون ڈے میں بنگلہ دیش کو128رنز سے شکست
Web Desk
13 March 2026
شاہینوں نے شاندار کم بیک کرتے ہوئے دوسرے ون ڈے میں بنگلہ دیش کو ڈک ورتھ لوئیس میتھڈ کے تحت 128سے دھول چٹادی۔ قومی ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 274رنز اسکور کیے، بارش کے سبب بنگلا دیش کو 32 اوورز میں 243رنز کا ہدف ملا تھا۔تاہم میزبان ٹیم 114رنزپرپویلین لوٹ گئی۔
اس سے پہلے پاکستانی ٹیم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے اننگز کے 48 ویں اوور میں 274 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔ نوجوان معاذ صداقت نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے 46 گیندوں پر 75رنز بنائے، اُن کی اننگز میں 6 چوکے اور 5 چھکے شامل تھے۔ سلمان علی آغا نے 7 چوکوں اور 2 چھکوں کی مدد سے 64 ر نز کی اننگز کھیلی، محمد رضوان 44 رنز بناکر آؤٹ ہوئے، اوپنر صاحبزادہ فرحان نے 31 اور فہیم اشرف نے 14 رنز اسکور کیے۔
بنگلادیش کے ارشاد حسین نے 3 اور مہدی حسن میراز نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔بارش کی وجہ سے میچ متاثر ہوا جس کے بعد تاہم بنگلا دیش کو 32 اوورز میں 243رنز کا ہدف ملا۔رنز کے ہدف کے تعاقب میں بنگلادیش کی ٹیم 24ویں اوور میں 114 رنز بناکر پویلین لوٹ گئی۔
بنگلادیش کی جانب سے لٹن ڈاس 41 رنز بناکرنمایاں رہے۔ اس کےعلاوہ توحید نے 28 اور سیف حسن نے 12 رنز بنائے۔پاکستان کی طرف سے معاذ صداقت اور حارث رؤف نے 3،3 وکٹیں حاصل کیں۔شاہین آفریدی نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ تین میچز کی سیریزایک ایک سے برابر۔۔تیسرا اور آخری معرکہ اتوارکو ڈھاکامیں ہی ہوگا۔
متعلقہ عنوانات
عوام حکمرانوں کی عیاشیوں کا بوجھ اٹھا رہے، ملک میں دہرا نظام نہیں چل سکتا: حافظ نعیم
25 August 2026
رسائیِ مالیات اسٹیئرنگ کمیٹی کا اجلاس: ہاؤسنگ، زراعت اور ایس ایم ای فنانسنگ کا جائزہ
25 August 2026
عمران خان کی بہن کی درخواست مسترد: سپریم کورٹ نے توہین عدالت کیس کی تاریخ بتا دی
25 August 2026
وزیراعظم سے سعودی کاروباری وفد کی ملاقات، سرمایہ کاری پر تبادلہ خیال
25 August 2026
شہباز شریف 31 اگست کو کرغزستان کے تین روزہ دورے پر روانہ ہوں گے
25 August 2026
آزاد کشمیراسمبلی: طارق فاروق سپیکر، احمد رضا قادری ڈپٹی سپیکر منتخب، حلف اٹھا لیا
25 August 2026
محسن نقوی سے امریکی سفیر کی ملاقات، خطے کی صورتحال پر گفتگو
25 August 2026
بانی پی ٹی آئی کی رہائی عدالتوں کے ذریعے ہی ہوگی، ججز کے فیصلوں سے امید پیدا ہوئی: علیمہ خان
25 August 2026