مریم نوازکے نقشِ قدم پر چلیں گے، وفاقی ادارے فعال کریں گے، گورنرنہال ہاشمی
Web Desk
13 March 2026
گورنر سندھ نہال ہاشمی نے حلف اٹھانے کے بعد مزار قائد پر حاضری دی۔ اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایمانداری اورخلوص سے خدمت کی جائے تو نوازشریف جیسا نتیجہ نکلتا ہے ، سندھ کے لوگوں کو پیغام دینا چاہتا ہوں کہ سیاسی جدوجہد کو آگے بڑھائیں گے۔
نہال ہاشمی کا کہناتھا کہ وفاق کے ادارے فعال ہوں گے، مریم نواز کے نقشِ قدم پر چلیں گے، سیاسی مسائل کو مل کر حل کریں گے،شرارت کی سیاست نہیں قائد اعظم کی سیاست کریں گے،قائداعظم کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں ان کی جدوجہد سے پاکستان معروض وجودمیں آیا۔
انہوں نے کہا کہ آج جو مواقع ملے ہیں وہ بانی پاکستان کی وجہ سے ملے ہیں، بہت عرصے بعد ٹھنڈی ہوائیں چل رہی ہیں۔گورنر سندھ کاکہناتھاکہ ایم کیو ایم والے ہمارے پاکستانی ہیں،ہم ان کوپہلےبھی مناتےرہےہیں ، ناراضگی چھوٹی چیز ہے ان کو منالیں گے، سندھ میں20ہزار لیپ ٹاپ دیں گے۔
متعلقہ عنوانات
این سی سی آئی اے کا آن لائن جوئے کیخلاف پاکستان کا سب سے بڑا آپریشن، 5 ملزمان گرفتار
19 November 2026
کوہاٹ میں سونے کی غیر قانونی کان کنی کے الزامات: سینیٹر خرم ذیشان کا گورنر کے پی فیصل کریم کنڈی کو 5 کروڑ ہرجانے کا نوٹس بھیجنے کا فیصلہ
19 November 2026
کوٹ لکھپت جیل میں قید پی ٹی آئی قیادت کا چیف جسٹس پاکستان اور چیف جسٹس آئی ایچ سی کو خط، عدالتی احکامات پر عملدرآمد کا مطالبہ
19 November 2026
پٹرول ایک روپیہ فی لٹر مہنگا، ڈیزل کی قیمت برقرار
19 November 2026
زرمبادلہ کے ذخائر میں 1.50 کروڑ ڈالر کا اضافہ ریکارڈ
19 November 2026
بابا گرو نانک کے جنم دن کی تقریبات، ننکانہ صاحب میں تعلیمی ادارے بند رکھنے کا اعلان
19 November 2026
حکومت کیساتھ مذاکرات مکمل، پٹرولیم لیوی میں کمی کیلئے پیکیج تیار: لیاقت بلوچ
19 November 2026
سابق وفاقی وزیر چوہدری لیاقت عباس گھر میں مردہ حالت میں پائے گئے، موت مشکوک قرار
19 November 2026