LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
گزشتہ چند گھنٹوں میں حملوں کے دوران 144 حوثی کمانڈرز اور جنگوؤں کو ہلاک یا زخمی کردیا: یمنی فورسز شی جن پنگ اور پیوٹن بھی ایران جنگ کا خاتمہ چاہتے ہیں: امریکی صدر ایران کیخلاف استعمال ہونے والی ہر سرزمین ہمارا ہدف ہوگی: پاسداران انقلاب کا انتباہ خطے کے ممالک جارح قوتوں کو ایران کیخلاف اپنی سرزمین کا استعمال کرنے سے روکیں، ایرانی وزارت خارجہ سعودیہ کی کنگ عبداللہ فنانشل ڈسٹرکٹ پر حوثی حملے کی شدید مذمت این سی سی آئی اے کا آن لائن جوئے کیخلاف پاکستان کا سب سے بڑا آپریشن، 5 ملزمان گرفتار ریاض کے فنانشل ڈسٹرکٹ ٹاور پر حوثیوں کا میزائل حملہ نیتن یاہو کی ایران کے خلاف نئی فوجی کارروائی کیلئے کوششیں تیز کوہاٹ میں سونے کی غیر قانونی کان کنی کے الزامات: سینیٹر خرم ذیشان کا گورنر کے پی فیصل کریم کنڈی کو 5 کروڑ ہرجانے کا نوٹس بھیجنے کا فیصلہ کوٹ لکھپت جیل میں قید پی ٹی آئی قیادت کا چیف جسٹس پاکستان اور چیف جسٹس آئی ایچ سی کو خط، عدالتی احکامات پر عملدرآمد کا مطالبہ پٹرول ایک روپیہ فی لٹر مہنگا، ڈیزل کی قیمت برقرار زرمبادلہ کے ذخائر میں 1.50 کروڑ ڈالر کا اضافہ ریکارڈ ابوظہبی عدالت کا بائنانس کے 6.5 ارب ڈالر کے اثاثے منجمد کرنے کا حکم صومالیہ کا اماراتی سفیر کو 72 گھنٹوں میں ملک چھوڑنے کا حکم، اپنا سفیر بھی واپس بلا لیا بابا گرو نانک کے جنم دن کی تقریبات، ننکانہ صاحب میں تعلیمی ادارے بند رکھنے کا اعلان

ملک بھرمیں یوم القدس پرریلیاں، فلسطینی اورایرانی عوام سے اظہاریکجہتی، امریکا واسرائیل کی مذمت

Web Desk

13 March 2026

قبلہ اول پر اسرائیل کے ناجائز قبضے کے خلاف ملک بھر یوم القدس منایاگیا۔۔۔چھوٹے بڑے شہروں میں القدس ریلیاں نکالی گئیں،شرکاء نے مظلوم فلسطینیوں سے اظہاریکجہتی کیا اورایران پر اسرائیلی وامریکی جارحیت کی بھی مذمت کی۔

شرکانے فلسطین اور ایران کے حق اورامریکاو اسرائیل مخالف نعرے بھی لگائے۔ شرکاء کا کہنا تھا کہ فلسطین کی آزادی تک جدوجہد جاری رہے گی۔مقررین نے مطالبہ کیا کہ اقوام متحدہ اور دیگرعالمی ادارے غزہ میں اسرائیلی مظالم رکوائیں۔ یوم القدس کے موقع پر ملک بھرمیں سیکیورٹی کے خصوصی انتظامات کیے گئے تھے۔

لاہور میں ناصر باغ سے چئیرنگ کراس تک القدس ریلی نکالی گئی۔جس میں  جماعت اسلامی اورملت جعفریہ سمیت دیگر تنظیموں کے رہنما اور کارکنان  شریک ہوئے۔

ریلی سے خطاب کرتے ہوئے علامی ساجد نقوی کا کہنا تھا کہ  ایران نے امریکہ کے دفاعی اور معاشی دعووں کا گلا گھونٹ دیا ہے۔جبکہ علامہ جواد نقوی کا کہنا تھا کہ خلیجی ممالک مشرق وسطیٰ سے امریکی اڈے ختم اور ایران کا ساتھ دے کر امت مسلمہ کے تصور کو   مضبوط کریں۔

ریلی سے خطاب کرتے ہوئےنائب امیر جماعت اسلامی لیاقت بلوچ کا کہنا تھا کہ رہبر انقلاب کی شہادت نے سب تنظیموں کو متحد کر دیا سب ممالک کو ایران کی خود مختاری کو تسلیم کرنا ہوگا۔

کراچی میں نمائش سے اماں ٹاور تک ریلی نکالی۔۔شرکا نے فلسطینی عوام اور ایران سے بھرپور یکجہتی کا اظہارکیا۔ اورامریکی و اسرائیلی جارحیت کے خلاف نعرے لگائے۔۔مظاہرین نے امریکی اور اسرائیلی پرچم نذرآتش کیے اور عالمی برادری سے فلسطین میں مظالم اور ایران میں جارحیت بندکروانے کا مطالبہ کیا۔

ادھر جڑواں شہروں میں بھی یوم القدس ریلیوں  میں غزہ کے مظلوموں سے اظہار یکجہتی کیا گیا۔

اسلام آباد میں یوم القدس کی مرکزی ریلی جی سکس امام بارگاہ سے شروع ہوئی۔ مظاہرین نے اسرائیل کے خلاف اور فلسطینیوں کے حق میں نعرے لگائے۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر علامہ راجا ناصر عباس کا کہنا تھا کہ آیت اللہ علی خامنہ ای نے امت مسلمہ کے وقاراور بیت المقدس کی آزادی کیلئے قربانی دی۔۔ ٹرمپ اور نیتن یاہو کا کسی بھی طریقے سے ساتھ دینے والا فلسطینیوں کا مجرم ہے۔اس موقع پر مظلوم فلسطینی عوام کی حمایت میں قرارداد بھی منظور کی گئی۔ ریلی چائنا چوک پر اختتام پذیر ہوگئی۔

دوسری طرف تحریک نفاذ فقہ جعفریہ کے زیر اہتمام راولپنڈی میں بھی یوم القدس ریلی نکالی گئی۔ریلی امام بارگاہ عاشق حسین تیلی محلہ سے کمیٹی چوک پر ختم ہوئی۔

کوئٹہ، پشاور ، حیدرآباد،سکھر، ملتان سمیت دیگر شہروں میں بھی القدس ریلیوں کا انعقاد کیاگیا۔ آزادکشمیر کے مختلف علاقوں میں فسلطینی و ایرانی عوام سے یکجہتی کا بھرپوراظہارکیاگیا۔