LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
وزیراعظم شہباز شریف کی کویتی ولی عہد سے ملاقات، دوطرفہ تعاون بڑھانے پر اتفاق اسرائیلی حکومت ٹرمپ کے غزہ منصوبے میں رکاوٹیں ڈال رہی ہے: اردوان ایم ون اور ایم 14 سمیت اہم شاہراہیں کل شام سے بند کرنے کا اعلان ایران کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا، اب مشرق وسطیٰ میں غنڈہ گردی نہیں کر سکتا: ٹرمپ 8 اسلامی ممالک کا غزہ میں فوری امداد اور اسرائیلی فوج کے مکمل انخلا کا مطالبہ عالمی تقسیم تشویشناک، گوتریس کا جنگیں طاقت سے نہیں مذاکرات سے ختم کرنے پر زور امریکا کے پاس گولہ بارود کی کمی نہیں، ذخائر میں ریکارڈ اضافہ ہو رہا ہے: ٹرمپ فیلڈ مارشل عاصم منیر سے فرانسیسی سیکرٹری جنرل برائے دفاع و قومی سلامتی کی ملاقات سعودی عرب نے ایسٹ ویسٹ آئل پائپ لائن دوبارہ فعال کردی ایران نے امریکا کو سات روز میں آبنائے ہرمز کھولنے کی پیشکش کردی این ایف سی میں خیبرپختونخوا کو انسداد دہشتگردی کیلئے ڈیڑھ سوارب سے زائد ملے: عطا تارڑ بیرسٹر گوہر کی راجہ ناصر عباس سے ملاقات: 27 ستمبر لانگ مارچ اور گرفتاریوں کے خلاف مشترکہ لائحہ عمل پر تبادلہ خیال عالمی و مقامی مارکیٹوں میں سونا مزید سستا ہوگیا اسلام آباد: مفاہمت کا راستہ کبھی بند نہیں کیا، 27 ستمبر کا لانگ مارچ ہر صورت ہوگا: بیرسٹر گوہر جماعت اسلامی کا لانگ مارچ اکتوبر کے پہلے ہفتے تک موخر کرنے کا اعلان

سکیورٹی فورسزکی مختلف کارروائیوں میں 4 خوارج جہنم واصل

Web Desk

19 November 2025

آئی ایس پی آر کے مطابق یہ کارروائیاں 17 اور 18 نومبر کو کی گئیں، باجوڑ میں خوارج کی موجودگی کی اطلاع پر انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا گیا، شدید فائرنگ کے تبادلے میں ایک خارجی جہنم واصل ہو گیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق شمالی وزیرستان کے علاقوں سپین وام اور ذاکر خیل میں بھی کارروائی کے دوران 2 خوارج کو ہلاک کر دیا گیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان میں ایک اور کارروائی میں ایک خارجی مارا گیا، مارے گئے خوارج سے اسلحہ اور گولہ بارود برآمد ہوا، ہلاک خوارج دہشت گردی کی متعدد وارداتوں میں ملوث تھے۔علاقے میں دیگر خارجیوں کے خاتمے کیلئے سینی ٹائزیشن آپریشنز جاری ہیں، سکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی طرف سے وژن عزم استحکام کے تحت آپریشنز کئے جا رہے ہیں۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق دہشت گردوں کا ملک سے صفایا کرنے کے لیے پوری رفتار سے آپریشن جاری رہے گا