فیض آباد کے قریب دو ڈرون مار گرائے گئے، اسلام آباد ایئرپورٹ پر فلائٹ آپریشن عارضی طور پر متاثر
Web Desk
13 March 2026
مقامی ذرائع کے مطابق اسلام آباد اور راولپنڈی کے سنگم فیض آباد کے قریب فضائی دفاعی نظام نے دو ڈرون مار گرائے، جس کے بعد اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر کچھ دیر کے لیے فلائٹ آپریشن متاثر ہوا۔
ذرائع کے مطابق اسلام آباد سے مدینہ جانے والی پی آئی اے کی پرواز پی کے 713 کو ٹیک آف سے عارضی طور پر روک دیا گیا تھا، تاہم کچھ دیر بعد ٹاور سے اجازت ملنے پر پرواز کو روانہ کر دیا گیا۔
ایئرپورٹ انتظامیہ کے مطابق آپریشنل وجوہات کے باعث چند پروازوں کے شیڈول میں معمولی رد و بدل کیا گیا تھا۔ عارضی آپریشنل ایڈجسٹمنٹ کے بعد اب تمام پروازیں معمول کے مطابق آپریٹ ہو رہی ہیں۔
ترجمان پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی کے مطابق اسلام آباد ایئرپورٹ پر تمام داخلی و خارجی پروازیں اب معمول کے مطابق جاری ہیں۔
ترجمان نے بتایا کہ صبح تقریباً 10 بجے سے دوپہر 1 بج کر 15 منٹ تک فلائٹ آپریشن عارضی طور پر معطل رہا۔ یہ معطلی پاکستان ڈے (23 مارچ) کی فلائی پاسٹ ریہرسل کے باعث کی گئی تھی جو ایک معمول کا انتظامی اور آپریشنل اقدام تھا۔
انہوں نے وضاحت کی کہ یہ بندش کسی سکیورٹی ایمرجنسی، ڈرون حملے یا علاقائی کشیدگی کے باعث نہیں تھی بلکہ پاکستان ایئر فورس کی ریہرسل ڈرل کا حصہ تھی۔ ریہرسل مکمل ہونے کے بعد فضائی حدود کلیئر کر دی گئیں اور پروازوں کا آپریشن بحال کر دیا گیا۔
پی اے اے ترجمان کے مطابق اس طرح کی عارضی معطلیاں قومی تقریبات کی تیاری کے دوران معمول کی بات ہوتی ہیں اور اس کا مطلب پورے ملک کی فضائی حدود کی بندش نہیں ہوتا۔
ترجمان نے عوام سے اپیل کی کہ سوشل میڈیا پر پھیلنے والی افواہوں اور غیر مصدقہ خبروں پر یقین نہ کریں، جبکہ اگر کسی مسافر کی پرواز متاثر ہو تو وہ براہِ راست متعلقہ ایئر لائن یا ایئرپورٹ حکام سے تصدیق کریں۔
متعلقہ عنوانات
امریکی کے ساتھ مفاہمتی یادداشت پر عملدرآمد معطل کر دیا: ایرانی نائب وزیر خارجہ
18 July 2026
مشترکہ مفادات کونسل کے53ویں اجلاس کی تیاریوں کاتفصیلی جائزہ
18 July 2026
نورین نیازی کا فوج کے خلاف متنازعہ بیان، سیاسی حلقوں کا شدید ردِعمل
18 July 2026
مری میں حکمران جماعت کی اہم بیٹھک، سیاسی و معاشی صورتحال پر مشاورت
18 July 2026
نارووال کو علم کی بستی میں تبدیل کر دیا ہے:احسن اقبال
18 July 2026
مولانا کا بیان سمجھ سے بالاتر،فوج کی قربانیاں ناقابل فراموش ہیں: ملک احمد خان
18 July 2026
پاکستان کا بڑا اقدام؛ بھارتی رجسٹرڈ اور فوجی طیاروں پر فضائی حدود کی پابندی میں 24 اگست 2026 تک توسیع
18 July 2026
سپریم کورٹ کا بڑا فیصلہ؛ بانی پی ٹی آئی سے جیل میں ملاقاتوں کا کیس سماعت کے لیے مقرر
18 July 2026