خیبرپختونخوا میں سرکاری گاڑیوں کے فیول کوٹے میں 25فیصدکمی
Web Desk
13 March 2026
خیبرپختونخوا حکومت نے سرکاری گاڑیوں کے فیول کوٹے میں 25 فیصد کمی کردی۔خیبرپختونخواکے محکمہ انتظامیہ نے تمام محکموں کو فیول سے متعلق خط ارسال کردیا جس میں آگاہ کیا گیا ہےکہ وزراء، مشیر اور معاونین خصوصی کا ماہانہ فیول کوٹہ 390 لیٹرز سےکم کرکے 292 لیٹرز مقرر کیا گیا ہے جب کہ چیف سیکرٹری، اے سی ایس اور سیکرٹری خزانہ کا کوٹہ 146 لیٹرز سےکم کرکے 98 لیٹرز کردیا گیا ہے۔
خط کے مطابق انتظامی سیکرٹریز، کمشنرز اور ڈی آئی جیز کیلئے فیول 114 لیٹرز سےکم کرکے 85 لیٹرز کردیا گیا ہے جب کہ گریڈ 20 اور اس سے اوپر کے افسران کیلئے فیول کوٹہ98 لیٹر سےکم کرکے 74 لیٹرز کیا گیا ہے۔اس کے علاوہ ڈپٹی کمشنرز، اے ڈی سیز اور ایس پیز کا ماہانہ فیول 104 لیٹرز سےکم کرکے 78 لیٹرز اور ڈپٹی سیکرٹری سے اوپرسیکرٹریٹ افسران کیلئے فیول 85 لیٹرز سےکم کرکے64 لیٹر کردیا گیا ہے۔
خط کے مطابق ڈویژنل ڈائریکٹرز اور دیگرڈویژنل افسران کا فیول 72 لیٹرز سےکم کرکے54 لیٹرز جب کہ خیبرپختونخوا ہاؤس اسلام آباد کیلئے فیول کوٹہ 715 لیٹرز سےکم کرکے535 لیٹرز مقرر کیا گیا ہے۔
متعلقہ عنوانات
این سی سی آئی اے کا آن لائن جوئے کیخلاف پاکستان کا سب سے بڑا آپریشن، 5 ملزمان گرفتار
19 November 2026
کوہاٹ میں سونے کی غیر قانونی کان کنی کے الزامات: سینیٹر خرم ذیشان کا گورنر کے پی فیصل کریم کنڈی کو 5 کروڑ ہرجانے کا نوٹس بھیجنے کا فیصلہ
19 November 2026
کوٹ لکھپت جیل میں قید پی ٹی آئی قیادت کا چیف جسٹس پاکستان اور چیف جسٹس آئی ایچ سی کو خط، عدالتی احکامات پر عملدرآمد کا مطالبہ
19 November 2026
پٹرول ایک روپیہ فی لٹر مہنگا، ڈیزل کی قیمت برقرار
19 November 2026
زرمبادلہ کے ذخائر میں 1.50 کروڑ ڈالر کا اضافہ ریکارڈ
19 November 2026
بابا گرو نانک کے جنم دن کی تقریبات، ننکانہ صاحب میں تعلیمی ادارے بند رکھنے کا اعلان
19 November 2026
حکومت کیساتھ مذاکرات مکمل، پٹرولیم لیوی میں کمی کیلئے پیکیج تیار: لیاقت بلوچ
19 November 2026
سابق وفاقی وزیر چوہدری لیاقت عباس گھر میں مردہ حالت میں پائے گئے، موت مشکوک قرار
19 November 2026