LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
پاکستان اور کینیڈا کے تعلقات میں نیا سنگِ میل، اقتصادی تعاون بڑھانے پر اتفاق الیکشن کمیشن نے سیاسی جماعتوں سے مالی گوشوارے طلب کر لیے امریکا سے لڑائی کے باوجود ثالثوں کے ذریعے پیغامات کا تبادلہ ہو رہا ہے: ایران پاکستان اور کینیڈا کے درمیان ترجیحی شعبوں میں دوطرفہ تعاون بڑھانے پر اتفاق عمران خان سے ملاقاتوں کا کیس: عدالت کا جیل انتظامیہ سے ریکارڈ پیش کرنے کا حکم امریکا کا بوشہر میں زیر تعمیر نیوکلیئر پاور پلانٹ پر حملہ خطے کیلئے خطرناک ہے: ایران وفاقی حکومت کا کفایت شعاری اقدامات جاری رکھنے کا فیصلہ شہباز شریف کے ہتکِ عزت دعوے کا کیس، وکیل کی درخواست پر دلائل طلب قائمہ کمیٹیوں میں واپسی کا فیصلہ بانی پی ٹی آئی کی منظوری سے مشروط عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں 3 فیصد سے زائد اضافہ کاروباری ہفتے کے پہلے روز سٹاک مارکیٹ میں شدید مندی کا رجحان ایران مختلف ذرائع سے مذاکرات کی خواہش کا اشارہ دے رہا ہے: امریکی وزیر خارجہ وزیراعظم کی قومی ترقیاتی منصوبوں کو بروقت اعلیٰ معیار کیساتھ مکمل کرنے کی ہدایت مال بردار ٹرین کی بوگیاں ڈی ریل ہونے سے ٹریک تاحال بند، بحالی کا کام جاری امریکی فوجیوں کو مارنے کے جواب میں ہم نے آج ایران پر شدید حملہ کیا: ٹرمپ

نہال ہاشمی نے گورنر سندھ کے عہدے کا حلف اٹھا لیا

Web Desk

13 March 2026

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما نہال ہاشمی نے باقاعدہ طور پر گورنر سندھ کے عہدے کا حلف اٹھا لیا ہے۔ گورنر ہاؤس کراچی میں منعقدہ پروقار تقریب کے دوران چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ نے ان سے عہدے کا حلف لیا۔ اس موقع پر وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے نہال ہاشمی کو نئی ذمہ داریاں سنبھالنے پر مبارکباد پیش کی اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

حلف برداری کی تقریب میں میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب، صوبائی وزیر داخلہ ضیاء الحسن لنجار، سعید غنی، سینیٹر وقار مہدی اور ایڈیشنل آئی جی کراچی آزاد خان سمیت اہم سیاسی و سماجی شخصیات نے شرکت کی۔ تقریب میں وفاقی ترجمان راجہ انصاری، علی اکبر گجر اور مسلم لیگ (ن) کے دیگر سرکردہ رہنما بھی موجود تھے۔ سیاسی حلقوں کی جانب سے نہال ہاشمی کی تعیناتی کو صوبے اور وفاق کے درمیان بہتر ہم آہنگی کے لیے اہم قرار دیا جا رہا ہے۔