LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
چینی و امریکی وزرائے خارجہ کا رابطہ، مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر گفتگو امریکا کا تیل کمپنیوں کو مزید 92.5 ملین بیرل خام تیل فراہم کرنے کا اعلان صدر مملکت اور وزیراعظم کی محنت کشوں کے وقار و تحفظ کو یقینی بنانے کی اپیل پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج یوم مزدور منایا جارہا ہے متحدہ عرب امارات نے اپنے شہریوں کو ایران، لبنان اور عراق کے سفر نہ کرنے کی ہدایت کردی صدر ٹرمپ کا جنگ بندی ختم کرنے اور ایران پر دوبارہ حملوں کا عندیہ امریکی ایوانِ نمائندگان سے ہوم لینڈ سیکیورٹی فنڈنگ بل منظور، شٹ ڈاؤن کے خاتمے کی راہ ہموار پاکستانی جہاز 8 کروڑ لیٹر ڈیزل لے کر آبنائے ہرمز عبور کر گیا پیٹرول 6 روپے 51 پیسےمہنگا، نئی قیمت 399 روپے 86 پیسے فی لیٹر مقرر پیٹرولیم ڈیلرز کی ہڑتال کی خبریں بے بنیاد، سپلائی بلا تعطل جاری رہے گی: اوگرا ایران کے خلاف ممکنہ فوجی کارروائی، ٹرمپ کو آج سینٹکام کمانڈربریفنگ دیں گے  750 ملین ڈالر کے یورو بانڈز موصول، پاکستان کے  زرمبادلہ کے ذخائر20ارب ڈالر سے تجاوزکرگئے، وزارت خزانہ امریکانے حملے کیے توجواب طویل اوردردناک ہوگا، پاسداران انقلاب موٹرسائیکل سواروں، پبلک وگڈزٹرانسپورٹ کےلیے سبسڈی میں ایک ماہ کی توسیع فسادی غیرملکیوں کی جگہ خلیج فارس کے پانی کی تہہ کے سوا کچھ نہیں، مجتبیٰ خامنہ ای

وزیر اعلیٰ کے پی کا بانی پی ٹی آئی کا ‘الشفاء’ میں علاج کرانے کا مطالبہ

Web Desk

13 March 2026

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے پی ٹی آئی کے دیگر رہنماؤں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے بانی تحریک انصاف کی صحت اور علاج کے حوالے سے شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج کی پریس کانفرنس کا ون پوائنٹ ایجنڈا بانی پی ٹی آئی کی صحت ہے اور ہمارا مطالبہ ہے کہ ان کا علاج ان کی فیملی کی موجودگی میں الشفاء ہسپتال میں کروایا جائے۔ وزیر اعلیٰ کا کہنا تھا کہ بارہا مطالبات کے باوجود حکومت اس معاملے پر توجہ نہیں دے رہی، جو کہ انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی ہے۔

وفاقی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی نے کہا کہ ملک میں ایسی حکومت نافذ ہے جس کے پاس نہ داخلہ پالیسی ہے اور نہ ہی کوئی خارجہ پالیسی، ان کی تمام تر توجہ صرف بانی پی ٹی آئی کے علاج میں رکاوٹیں ڈالنے اور تحریک انصاف کے رہنماؤں کو نااہل کروانے پر مرکوز ہے۔ انہوں نے سوال اٹھایا کہ ایسے مفادات کے ساتھ ملک کیسے ترقی کر سکتا ہے؟ انہوں نے واضح کیا کہ بانی پی ٹی آئی پارٹی کے تاحیات لیڈر ہیں اور ان کی صحت پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا