فیلڈ مارشل کی جنگی لباس میں سعودی ولی عہد سے ملاقات غیر معمولی اہمیت کی حامل قرار
Web Desk
13 March 2026
اسلام آباد میں دفاعی و سفارتی حلقے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے حالیہ ملاقات کو غیر معمولی قرار دے رہے ہیں۔ وزیر اعظم شہباز شریف کے ہمراہ ہونے والی اس ملاقات میں آرمی چیف و چیف آف ڈیفنس فورسز کا روایتی باضابطہ (Ceremonial) لباس کے بجائے جنگی لباس (Combat Dress) زیب تن کرنا عالمی سطح پر توجہ کا مرکز بن گیا ہے۔
ماہرین کے مطابق، بیرون ملک دوروں پر عسکری قیادت عموماً رسمی لباس پہنتی ہے، تاہم سعودی عرب جیسے اہم تزویراتی شراکت دار کے ساتھ ملاقات میں جنگی لباس کا انتخاب دونوں ممالک کے درمیان گہرے دفاعی تعلقات اور مکمل یکجہتی کا واضح پیغام ہے۔ یہ اقدام اس عزم کی عکاسی کرتا ہے کہ پاکستان اپنے برادر ملک سعودی عرب کے دفاع اور سلامتی کے لیے ہر لمحہ تیار ہے اور موجودہ دفاعی معاہدوں کے تحت کسی بھی چیلنج کی صورت میں اپنے دیرینہ دوست کے ساتھ کھڑا رہے گا۔
متعلقہ عنوانات
پاک افغانستان سرحدی صورتحال پر برطانوی مؤقف زمینی حقائق کی عکاسی نہیں کرتا: دفتر خارجہ
2 May 2026
خیبرپختونخوا میں برفانی جھیلوں کے پھٹنے کا خدشہ، ہائی الرٹ جاری
2 May 2026
عمران خان سے کوئی ڈیل نہیں ہو رہی، عدالتیں فیصلے سنائیں گی: رانا ثنا اللہ
2 May 2026
پاکستان سفارتی سطح پر بھی معرکہ حق میں کامیاب، امن کا علمبردار بن کر ابھرا: عطا تارڑ
2 May 2026
پاکستان کو باہر سے زیادہ اندرونی خطرات لاحق ہیں؛ محمود خان اچکزئی و پی ٹی آئی رہنما
2 May 2026
ریڈ لائن بی آر ٹی کراچی کے مستقبل کی شہ رگ ہے؛ کام شروع ہونے کے بعد جلد واضح بہتری نظر آئے گی، شرجیل میمن
2 May 2026
سعودی عرب کا بڑا فیصلہ؛ 15 سال سے کم عمر بچوں کے حج پر پابندی عائد
2 May 2026
نائب وزیرِ اعظم اسحاق ڈار کا کویتی ہم منصب سے رابطہ؛ علاقائی امن اور معاشی استحکام پر تبادلۂ خیال
2 May 2026