LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
عمران خان کی صحت بالکل ٹھیک ہے، سیاست کا معیار گٹر میں ڈال دیا گیا ہے، خواجہ آصف عمران خان کی ہسپتال منتقلی کے خلاف دوبارہ نظرثانی درخواست دائر پنجاب میں بلدیاتی انتخابات، الیکشن میٹریل کی خریداری کے اقدامات شروع وزیراعلیٰ مریم نواز نے جناح انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی کا افتتاح کر دیا وزیراعظم کا گوگل ٹیم کے اعزاز میں استقبالیہ، اہم مفاہمتی یادداشت پر دستخط مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ، مشرق وسطیٰ اور جنوبی ایشیا میں امن واستحکام کی ضمانت حکومت اپوزیشن ہاتھ ملائیں ایکدوسرے کے ساتھ ہاتھ نہ کریں: لیاقت بلوچ جو کچھ ہوا اس کی توقع نہیں تھی، بانی پی ٹی آئی کو ہسپتال سے واپس منتقل کرنا بدقسمتی ہے: چیئرمین پی ٹی آئی ایران کو جوہری ہتھیاروں سے روکنے کیلئے سو مرتبہ جنگ کرنے کو تیار ہوں: ٹرمپ ملک بھر میں غیر قانونی کال سینٹرز کے خلاف گرینڈ آپریشن کا فیصلہ پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا مثبت زون میں آغاز عمران خان کا شفا ہسپتال میں تفصیلی معائنہ، صحت مند قرار، دوبارہ اڈیالہ جیل منتقل کر دیا: عطا تارڑ بلوچستان میں دشمن عناصر ریاست اور عوام کے درمیان خلیج پیدا کرنا چاہتے ہیں: فیلڈ مارشل پاکستان اور شام کا دفاعی شعبوں میں تعاون اور روابط بڑھانے پر اتفاق ایران کے خلاف امریکی پابندیاں، عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں اضافہ

اسنوکر ورلڈ کپ فائنل: اسجد اقبال ٹائٹل سے محروم، انگلینڈ کے ہاروی شانڈلر عالمی چیمپئن

Web Desk

19 November 2025

آئی بی ایس ایف اسنوکر ورلڈ کپ کے فائنل میں پاکستان کے اسجد اقبال فیصلہ کن مقابلے میں شکست کھا گئے اور عالمی ٹائٹل انگلینڈ کے ہاروی شانڈلر نے اپنے نام کرلیا۔

عمان میں منعقدہ فائنل میں انگلش کیوئسٹ ہاروی شانڈلر نے بیسٹ آف نائن فریمز میں اسجد اقبال کو 2-5 سے شکست دے کر چیمپئن شپ جیت لی۔ مقابلے کے آغاز سے ہی اسجد اقبال اپنی مکمل فارم دکھانے میں ناکام رہے، جبکہ ابتدائی پانچ فریم کے بعد ہاروی کو 2-3 کی برتری حاصل تھی۔

پاکستانی کیوئسٹ کو کم بیک کا موقع ضرور ملا، تاہم وہ فیصلہ کن لمحات میں اعصاب پر قابو نہ رکھ سکے۔ انگلش کھلاڑی نے اگلے دونوں فریم اپنے نام کرتے ہوئے ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔

اسجد اقبال نے سیمی فائنل میں فرانس کے نکولز مورٹریکس کو شکست دے کر فائنل میں جگہ بنائی تھی۔

واضح رہے کہ آئی بی ایس ایف اسنوکر ورلڈ کپ کا ٹیم ایونٹ کل سے شروع ہونے جا رہا ہے۔