LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج یوم مزدور منایا جارہا ہے متحدہ عرب امارات نے اپنے شہریوں کو ایران، لبنان اور عراق کے سفر نہ کرنے کی ہدایت کردی صدر ٹرمپ کا جنگ بندی ختم کرنے اور ایران پر دوبارہ حملوں کا عندیہ امریکی ایوانِ نمائندگان سے ہوم لینڈ سیکیورٹی فنڈنگ بل منظور، شٹ ڈاؤن کے خاتمے کی راہ ہموار پاکستانی جہاز 8 کروڑ لیٹر ڈیزل لے کر آبنائے ہرمز عبور کر گیا پیٹرول 6 روپے 51 پیسےمہنگا، نئی قیمت 399 روپے 86 پیسے فی لیٹر مقرر پیٹرولیم ڈیلرز کی ہڑتال کی خبریں بے بنیاد، سپلائی بلا تعطل جاری رہے گی: اوگرا ایران کے خلاف ممکنہ فوجی کارروائی، ٹرمپ کو آج سینٹکام کمانڈربریفنگ دیں گے  750 ملین ڈالر کے یورو بانڈز موصول، پاکستان کے  زرمبادلہ کے ذخائر20ارب ڈالر سے تجاوزکرگئے، وزارت خزانہ امریکانے حملے کیے توجواب طویل اوردردناک ہوگا، پاسداران انقلاب موٹرسائیکل سواروں، پبلک وگڈزٹرانسپورٹ کےلیے سبسڈی میں ایک ماہ کی توسیع فسادی غیرملکیوں کی جگہ خلیج فارس کے پانی کی تہہ کے سوا کچھ نہیں، مجتبیٰ خامنہ ای وزیراعلیٰ پنجاب کا کچہ ایریا کے لیے 23 ارب روپے کے ترقیاتی پیکج کا اعلان امریکا اور ایران کے ساتھ سفارتی رابطے برقرار، امن کیلئے بھرپور کوشش کر رہے ہیں: دفتر خارجہ الیکشن کمیشن کی بڑی کارروائی؛ سابق چیف جسٹس افتخار چوہدری کی جماعت سمیت 2 سیاسی پارٹیاں ڈی لسٹ

توانائی بچت اقدامات: پنجاب میں سرکاری دفاتر کے اوقات کار محدود

Web Desk

13 March 2026

عالمی کشیدگی کے باعث تیل کی سپلائی متاثر ہونے کے خدشات کے پیش نظر پنجاب حکومت نے توانائی بچت کے اقدامات شروع کر دیے ہیں، جس کے تحت سرکاری دفاتر کے اوقات کار محدود کر دیے گئے ہیں۔

حکومت کی پالیسی کے مطابق متعدد سرکاری دفاتر اب ہفتے میں صرف چار دن کھلیں گے، جبکہ جمعہ، ہفتہ اور اتوار کو کئی ادارے بند رہیں گے۔ توانائی بچت پالیسی کے پہلے ہفتے کے تحت لاہور کے اہم انتظامی ادارے جزوی طور پر بند رہے اور شہریوں کو محدود سروسز فراہم کی گئیں۔

جزوی تعطیل کے دوران لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی (ایل ڈی اے)، واسا، پی ایچ اے اور محکمہ ٹرانسپورٹ کے بعض دفاتر بند رہے، جبکہ پنجاب ماس ٹرانزٹ اتھارٹی، محکمہ ہاؤسنگ اور محکمہ سی اینڈ ڈبلیو کے دفاتر بھی بند رکھے گئے۔

حکام کے مطابق توانائی اور پٹرولیم مصنوعات کے استعمال میں کمی کے لیے یہ اقدامات کیے گئے ہیں، تاہم شہریوں کو بنیادی سہولیات فراہم کرنے کے لیے ضروری عملہ ڈیوٹی پر موجود رہا۔

واسا کے ٹیوب ویلز اور ڈسپوزل سٹیشنز کے آپریٹرز معمول کے مطابق ڈیوٹی سرانجام دے رہے ہیں، اور ایل ڈی اے کے دفاتر بند ہونے کے باوجود شہر میں جاری ترقیاتی کام بدستور جاری ہیں۔ حکومت کا کہنا ہے کہ توانائی بحران کے ممکنہ خدشات کے پیش نظر سرکاری آپریشنز محدود کیے گئے ہیں، جبکہ شہری سہولیات برقرار رکھنے کے لیے جزوی ڈیوٹی سسٹم نافذ کیا گیا ہے۔