نو مئی مقدمات: اعظم سواتی، جمشید چیمہ اور مسرت چیمہ کی عبوری ضمانت میں توسیع
Web Desk
13 March 2026
لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت میں نو مئی جلاؤ گھیراؤ کے مقدمات میں پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اعظم سواتی، جمشید چیمہ اور مسرت چیمہ کی عبوری ضمانت کی درخواستوں پر سماعت ہوئی۔ عدالت نے عبوری ضمانت میں 3 اپریل تک توسیع کر دی۔
انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ارشد جاوید نے کیس کی سماعت کی، جس دوران اعظم سواتی، جمشید چیمہ، مسرت چیمہ سمیت دیگر ملزمان عدالت کے روبرو پیش ہوئے۔
سماعت کے دوران ڈیوٹی جج نے پراسیکیوشن سے مقدمات کا مکمل ریکارڈ طلب کیا اور وکلاء کو آئندہ سماعت پر دلائل پیش کرنے کی ہدایت دی۔
ملزمان کے خلاف عسکری ٹاور جلاؤ گھیراؤ سمیت دیگر واقعات کے مقدمات درج ہیں، اور عدالت نے مزید کارروائی کے لیے سماعت 3 اپریل تک ملتوی کر دی۔
متعلقہ عنوانات
این سی سی آئی اے کا آن لائن جوئے کیخلاف پاکستان کا سب سے بڑا آپریشن، 5 ملزمان گرفتار
19 November 2026
کوہاٹ میں سونے کی غیر قانونی کان کنی کے الزامات: سینیٹر خرم ذیشان کا گورنر کے پی فیصل کریم کنڈی کو 5 کروڑ ہرجانے کا نوٹس بھیجنے کا فیصلہ
19 November 2026
کوٹ لکھپت جیل میں قید پی ٹی آئی قیادت کا چیف جسٹس پاکستان اور چیف جسٹس آئی ایچ سی کو خط، عدالتی احکامات پر عملدرآمد کا مطالبہ
19 November 2026
پٹرول ایک روپیہ فی لٹر مہنگا، ڈیزل کی قیمت برقرار
19 November 2026
زرمبادلہ کے ذخائر میں 1.50 کروڑ ڈالر کا اضافہ ریکارڈ
19 November 2026
بابا گرو نانک کے جنم دن کی تقریبات، ننکانہ صاحب میں تعلیمی ادارے بند رکھنے کا اعلان
19 November 2026
حکومت کیساتھ مذاکرات مکمل، پٹرولیم لیوی میں کمی کیلئے پیکیج تیار: لیاقت بلوچ
19 November 2026
سابق وفاقی وزیر چوہدری لیاقت عباس گھر میں مردہ حالت میں پائے گئے، موت مشکوک قرار
19 November 2026