جمعة الوداع کے اجتماعات، یوم القدس کی ریلیاں، سکیورٹی ہائی الرٹ
Web Desk
13 March 2026
جمعةالوداع کی عبادات اور یوم القدس کی ریلیوں کے باعث ملک بھر میں عبادت گاہوں کے لیے خصوصی سکیورٹی انتظامات کیے گئے ہیں۔ مختلف شہروں میں سکیورٹی خدشات کے پیش نظر کئی شاہراہیں بند کر دی گئی ہیں جبکہ متبادل ٹریفک پلان بھی جاری کیے گئے ہیں۔
ہر سال رمضان المبارک کے آخری جمعے کو یوم القدس کے طور پر منایا جاتا ہے جس کے موقع پر دنیا بھر میں فلسطینیوں کے حق میں مظاہرے اور ریلیاں نکالی جاتی ہیں۔ پاکستان میں بھی مختلف مذہبی جماعتوں کی جانب سے فلسطین سے اظہار یکجہتی کے لیے ریلیوں کا اعلان کیا گیا ہے۔
یوم القدس کی حساسیت کے پیش نظر وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں مقامی تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے جبکہ ڈپٹی کمشنر کے اعلامیے کے مطابق تمام تعلیمی اداروں میں بھی چھٹی دی گئی ہے۔ کراچی میں بھی یوم القدس کی ریلیوں کے باعث عام تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے تاکہ کسی بھی ناخوشگوار صورتحال سے نمٹا جا سکے۔
اسلام آباد میں ریڈ زون جانے کے لیے صرف مارگلہ روڈ کو کھلا رکھا گیا ہے جبکہ دیگر راستوں کو کنٹینرز لگا کر سیل کر دیا گیا ہے اور سکیورٹی چیک پوسٹس پر اضافی نفری تعینات کی گئی ہے۔
آئی جی پنجاب عبدالکریم کے مطابق جمعةالوداع کی عبادات اور یوم القدس کی ریلیوں کو بھرپور سکیورٹی فراہم کی جائے گی اور مغربی سرحدی صورتحال کے پیش نظر مشکوک افراد اور شرپسند عناصر پر کڑی نظر رکھی جائے گی۔ مساجد، عبادت گاہوں، پولیس چوکیوں، غیر ملکی سفارت خانوں اور حساس تنصیبات کی سکیورٹی بھی مزید سخت کر دی گئی ہے۔
ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق لاہور سمیت صوبے بھر میں 32 ہزار 500 سے زائد مساجد، امام بارگاہوں اور عبادت گاہوں کی حفاظت کے لیے 83 ہزار سے زائد پولیس اہلکار اور کمیونٹی رضاکار تعینات کیے گئے ہیں۔ یوم القدس کے موقع پر نکالی جانے والی 136 ریلیوں کی سکیورٹی کے لیے 25 ہزار سے زائد افسران اور اہلکار ڈیوٹی سرانجام دے رہے ہیں جبکہ صوبے بھر میں اے کیٹگری کی 15، بی کیٹگری کی 22 اور سی کیٹگری کی 99 ریلیاں نکالی جا رہی ہیں۔
پولیس حکام نے ڈولفن سکواڈ، پیرو اور ایلیٹ فورس کو ہدایت دی ہے کہ مذہبی اور حساس مقامات کے گرد پٹرولنگ میں اضافہ کریں جبکہ سی سی ٹی وی کیمروں کے ذریعے مساجد، عبادت گاہوں، مارکیٹوں اور دیگر حساس مقامات کی مسلسل نگرانی یقینی بنائی جائے۔
آئی جی پنجاب نے مزید کہا کہ فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کے تدارک کے لیے سرچ اور کومبنگ آپریشنز جاری رکھے جائیں اور شہروں کے داخلی و خارجی راستوں پر تعینات اہلکار مکمل چوکس رہیں۔ انہوں نے علما کرام اور مشائخ سے بھی اپیل کی کہ وہ ممبر و محراب سے بین المذاہب ہم آہنگی اور امن کا پیغام دیں۔
پولیس حکام کے مطابق آر پی اوز اور ڈی پی اوز مساجد اور امن کمیٹیوں کے منتظمین سے مسلسل رابطے میں ہیں اور شہریوں کے تعاون سے رمضان المبارک کی عبادات کو پرامن بنانے کے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔
متعلقہ عنوانات
ملک کے کئی شہروں میں شدید گرمی کا الرٹ، ہیٹ سٹروک کا خدشہ
18 July 2026
امریکی کے ساتھ مفاہمتی یادداشت پر عملدرآمد معطل کر دیا: ایرانی نائب وزیر خارجہ
18 July 2026
مشترکہ مفادات کونسل کے53ویں اجلاس کی تیاریوں کاتفصیلی جائزہ
18 July 2026
نورین نیازی کا فوج کے خلاف متنازعہ بیان، سیاسی حلقوں کا شدید ردِعمل
18 July 2026
مری میں حکمران جماعت کی اہم بیٹھک، سیاسی و معاشی صورتحال پر مشاورت
18 July 2026
نارووال کو علم کی بستی میں تبدیل کر دیا ہے:احسن اقبال
18 July 2026
مولانا کا بیان سمجھ سے بالاتر،فوج کی قربانیاں ناقابل فراموش ہیں: ملک احمد خان
18 July 2026
پاکستان کا بڑا اقدام؛ بھارتی رجسٹرڈ اور فوجی طیاروں پر فضائی حدود کی پابندی میں 24 اگست 2026 تک توسیع
18 July 2026