پی ٹی آئی کی بانی سے ملاقات میں رکاوٹ پر شدید ردِعمل، خواتین سے ناروا سلوک کی مذمت
Web Desk
19 November 2025
اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنماؤں نے بانی چیئرمین کی بہنوں کو ملاقات کی اجازت نہ دینے پر سخت احتجاج کرتے ہوئے واقعے کی مذمت کی ہے۔ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران پارٹی رہنماؤں نے مؤقف اختیار کیا کہ گزشتہ روز وکلاء، خواتین اور منتخب نمائندوں کے ساتھ پیش آنے والا واقعہ ناانصافی اور افسوسناک ہے۔
علیمہ خان نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ عدالت نے ملاقات کی اجازت سے متعلق واضح احکامات جاری کیے ہیں اور جیل مینول بھی اس کی اجازت دیتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پانچ ہفتے قبل شاہراہ پر دھرنے کے دوران صرف ایک بہن کو ملاقات کرائی گئی تھی، جبکہ اب مسلسل رکاوٹیں کھڑی کی جا رہی ہیں۔ انہوں نے خبردار کیا کہ اگر ملاقات کا حق نہ دیا گیا تو احتجاج اور دھرنے کا راستہ اختیار کیا جائے گا۔
عظمیٰ خان کا کہنا تھا کہ ہم نے صرف بھائی کی خیریت معلوم کرنے کی درخواست کی تھی تاکہ اطمینان ہو جائے، لیکن اس کے باوجود ملاقات کی اجازت نہیں دی گئی۔
اسی موقع پر محمود خان اچکزئی نے بھی سخت ردِعمل دیتے ہوئے کہا کہ ہم ہمیشہ مظلوموں کے ساتھ کھڑے ہوتے ہیں، اور کوئی بھی طاقتور عہدہ یا حیثیت رکھنے والا شخص اللہ اور عوام کے مقابلے میں نہیں ٹھہر سکتا۔ انہوں نے کہا کہ تکبر اور طاقت کا انجام کبھی فرعون سے بڑا نہیں ہو سکتا۔
علامہ راجا ناصر عباس نے کہا کہ مہذب معاشروں میں خواتین پر ہاتھ اٹھانا تصور بھی نہیں کیا جا سکتا، جبکہ گزشتہ روز ہونے والا سلوک سراسر ظلم تھا۔
پی ٹی آئی رہنما شاہد خٹک نے بتایا کہ اڈیالہ جیل کے باہر پرامن احتجاج کے دوران خواتین کارکنوں کے ساتھ نامناسب رویہ اختیار کیا گیا۔
مینا خان آفریدی نے بھی واقعے کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ عدالتی فیصلے کے تحت بانی چیئرمین کی بہنیں اور منتخب نمائندے اڈیالہ پہنچے تھے، لیکن سرد رات میں اُن پر پانی پھینکا گیا اور اضافی نفری بلا کر تشدد کیا گیا۔ انہوں نے اسپیکر خیبر پختونخوا اسمبلی سے اس واقعے پر نوٹس لینے کا مطالبہ کیا۔
متعلقہ عنوانات
سندھ طاس معاہدہ پاکستانیوں کی زندگی اور بقا کا مسئلہ، یکطرفہ معطلی غیر قانونی ہے: عطاء تارڑ
30 September 2026
ایف بی آر کا اسٹیل سیکٹر کے لیے بڑا اقدام، سیلز ٹیکس کی نئی شرحیں مقرر
30 September 2026
ایف بی آر کا سخت فیصلہ، مانیٹرنگ سسٹم سے منسلک نہ ہونے والے کاروباری مراکز سیل کرنے کا اعلان
30 September 2026
ن لیگی ایم پی اے ثاقب چدھڑ اور اداکارہ مومنہ اقبال تنازع کیس، لاہور ہائیکورٹ نے سماعت 6 اکتوبر تک ملتوی کر دی
30 September 2026
ورلڈکپ 2027: پاکستان اور بھارت کو پھر ایک ہی گروپ میں رکھنے کا امکان
30 September 2026
صومالیہ میں ہائی جیک جہاز پر آپریشن، جاں بحق پاکستانی سیکنڈ آفیسر کاشف عمر کے اہل خانہ کا وزیراعظم سے لاشیں مانگنے کی اپیل
30 September 2026
9مئی مقدمہ: نامزد ملزم کا نام پی سی ایل سے نکالنے کی درخواست خارج
30 September 2026
امریکا نے ایران اور روسی اداروں پر نئی پابندیاں عائد کر دیں
30 September 2026