ایران میں نشانہ بنانے کےلیے کچھ نہیں بچا، جب چاہوں جنگ ختم ہوجائے گی، ٹرمپ
Web Desk
11 March 2026
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران میں عملی طورپر نشانہ بنانے کیلئے اب کچھ نہیں بچا، جب چاہوں گا ایران جنگ ختم ہوجائے گی۔امریکی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ایران کے ساتھ جنگ جلد ختم ہوجائے گی، جنگ بہت حد تک اپنے اہداف تک پہنچ چکی ہے۔
صدر ٹرمپ نے کہا کہ ایران نے خلیجی ریاستوں کو بھی نشانہ بنایا۔امریکی صدر نے کہا کہ امریکی فوج نے ایران کو توقع سے زیادہ نقصان پہنچایا ہے اور کارروائی منصوبے سے بھی آگے بڑھ رہی ہے۔ ان کے مطابق چھ ہفتوں کے اصل منصوبے کے مقابلے میں بھی زیادہ نقصان پہنچایا جا چکا ہے۔
گذشتہ روز امریکی صدر کی پریس سیکریٹری کیرولین لیوٹ سے جب صحافیوں نے پوچھا کہ ایران میں جاری جنگ کب تک چلے گی تو انہوں نے جواب دیا کہ ’ابتدائی منصوبہ چار سے چھ ہفتوں کا تھا، جس میں ایران کے میزائل اور بحریہ کو تباہ کرنا، اس کی جوہری صلاحیت ختم کرنا اور اس کے اتحادی گروہوں کو مٹانا شامل تھا۔‘
ان کا کہنا تھا کہ آپریشن مقررہ وقت سے آگے بڑھ رہا ہے، جیسا کہ صدر ٹرمپ نے کہا تھا، لیکن جنگ اس وقت تک ختم نہیں ہوگی جب تک ایران ’مکمل اور غیر مشروط طور پر ہتھیار نہ ڈال دے، چاہے وہ اس کا اعلان کرے یا نہ کرے۔
متعلقہ عنوانات
امریکا سے مذاکرات میں اب بھی بڑا فاصلہ موجود ہے، ایرانی اسپیکر
18 April 2026
واشنگٹن:ایران صورتحال پر اہم اجلاس، صدر ٹرمپ کی فیلڈ مارشل عاصم منیر سے فون پر گفتگو
18 April 2026
خلیج میں لنگرانداز جہاز حرکت نہ کریں ، پاسداران انقلاب کی سخت وارننگ
18 April 2026
ڈیزل سے بھرا پاکستانی جہاز آبنائے ہرمز سے داخل ہوکر واپس لوٹ گیا
18 April 2026
ضلعی انتظامیہ نے اسلام آباد میں دکانیں اور بس اڈے بند ہونے کی خبروں کی تردید کردی
18 April 2026
فیلڈمارشل عاصم منیرکی تہران آمدپرپیش کردہ امریکی تجاویزکاجائزہ لے رہےہیں، ایرانی سپریم سیکیورٹی کونسل
18 April 2026
امریکا سے مذاکرات کےدوسرے مرحلے کی تاریخ ابھی طے نہیں ہوئی، ایرانی نائب وزیرخارجہ
18 April 2026
آبنائے ہرمز کے انتظام پر مکمل اختیارہے، ٹرمپ کی دھمکیوں کا جواب دینے کی ضرورت نہیں، ایرانی نائب صدر
18 April 2026