LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
لاہور کے نجی ہوٹل سے غیر ملکی شہری کی لاش برآمد ملک کے کئی شہروں میں شدید گرمی کا الرٹ، ہیٹ سٹروک کا خدشہ امریکی کے ساتھ مفاہمتی یادداشت پر عملدرآمد معطل کر دیا: ایرانی نائب وزیر خارجہ مشترکہ مفادات کونسل کے53ویں اجلاس کی تیاریوں کاتفصیلی جائزہ مری میں حکمران جماعت کی اہم بیٹھک، سیاسی و معاشی صورتحال پر مشاورت نارووال کو علم کی بستی میں تبدیل کر دیا ہے:احسن اقبال مولانا کا بیان سمجھ سے بالاتر،فوج کی قربانیاں ناقابل فراموش ہیں: ملک احمد خان پاکستان کا بڑا اقدام؛ بھارتی رجسٹرڈ اور فوجی طیاروں پر فضائی حدود کی پابندی میں 24 اگست 2026 تک توسیع جیٹ فیول کی قیمت میں 40 روپے 35 پیسے فی لیٹر کا بڑا اضافہ؛ ہوائی سفر مزید مہنگا ہونے کا امکان، فیفا کا ورلڈ کپ فاتح سکواڈ کو پہلی بار ٹرافی و میڈلز کیساتھ خصوصی چیمپئن رنگز دینے کا اعلان پاکستان میں دھکے کے بغیر کوئی چیز نہیں چلتی: خواجہ آصف سوات میں گلیشیئر پھٹ گیا، تین کوہ پیما زخمی، ایک لاپتا ٹرمپ کا ایران کے خلاف وسیع فوجی آپریشن پر غور، درجنوں طیارے اسرائیل روانہ پٹرول، ڈیزل اور مٹی کے تیل پر لیوی برقرار، نوٹیفکیشن جاری ٹرانسپورٹ کرایوں میں 15 فی صد اضافے کا اعلان

پاکستان ضرورت پڑنے پرسعودی عرب کی ہرحال میں مددکرے گا، ترجمان وزیراعظم

Web Desk

11 March 2026

وزیراعظم کے ترجمان برائے غیر ملکی میڈیا مشرف زیدی نےکہا ہےکہ  پاکستان ہر وقت اور ہر صورت سعودی عرب کے ساتھ کھڑا ہے، ضرورت پڑی تو سعودی عرب کی ہر حال میں مدد کریں گے۔

ایک امریکی نیوزچینل کو انٹرویو میں  ترجمان وزیراعظم کا کہنا تھا کہ اس میں کوئی شک ہی نہیں، ہم ہروقت اور ہرصورت سعودی عرب کے ساتھ کھڑے ہوں گے، پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان سکیورٹی تعاون کوئی نئی بات نہیں، دونوں ممالک طویل عرصے سے ایک دوسرے کے دفاعی مفادات کاخیال رکھتے آئے ہیں۔

مشرف زیدی کا کہنا تھا کہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے ریاض میں سعودی وزیردفاع سے ملاقات کرکے مشترکہ دفاعی اقدامات پر بات کی ہے۔جبکہ  وزیرخارجہ اسحاق ڈار جنگ کے آغاز  سے ہی ایرانی وزیرخارجہ کے ساتھ رابطے میں ہیں۔