وزیراعظم ہاؤس میں پاکستان،سری لنکا اور زمبابوے کی ٹیموں کے اعزاز میں ظہرانہ
Web Desk
19 November 2025
اسلام آباد: وزیراعظم محمد شہباز شریف نے وزیراعظم ہاؤس میں پاکستان میں ہونے والی ٹرائی نیشن سیریز میں شریک پاکستان، سری لنکا اور زمبابوے کی کرکٹ ٹیموں کے اعزاز میں ظہرانہ دیا۔
وزیراعظم نے کھلاڑیوں کی مہارت، جذبے اور لگن کو قابلِ ستائش قرار دیتے ہوئے کہا کہ تمام کھلاڑی اپنے اپنے ملک کی بہترین نمائندگی کر رہے ہیں۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ میچز میں کھلاڑیوں کا اسپورٹس مین اسپرٹ اور باہمی احترام نوجوان نسل کے لیے مشعلِ راہ ہے۔
وزیراعظم نے پی سی بی کے چیئرمین محسن رضا نقوی کی قیادت میں سیریز کے تمام میچز کے بہترین انتظامات، مؤثر حکمت عملی اور اعلیٰ پیشہ ورانہ مہارت کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں بین الاقوامی کرکٹ کا مسلسل انعقاد ملک کے مثبت تشخص اور امن و استحکام کا ثبوت ہے۔
وزیراعظم نے کہا کہ ملک میں جاری ٹرائی نیشن سیریز سے کرکٹ کے شائقین کو اعلیٰ درجے کا کھیل دیکھنے کو ملے گا اور امید ہے کہ تینوں ممالک کے درمیان کرکٹ کے ذریعے دوستی اور باہمی تعاون مزید مضبوط ہوگا۔ انہوں نے اس بات کا اعادہ کیا کہ پاکستان آئندہ بھی دنیا بھر کی ٹیموں کی میزبانی اسی طرح کرتا رہے گا۔
ظہرانے میں وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ، وزیر داخلہ و چیئرمین پی سی بی سید محسن رضا نقوی، وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ، وفاقی وزیر ریلویز محمد حنیف عباسی، سری لنکن ہائی کمشنر ریئر ایڈمرل فریڈ سینیویراتھنے اور زمبابوے کے ہائی کمشنر ٹائیٹس ابو بسوتو بھی شریک تھے
متعلقہ عنوانات
ایران پر دوسری جنگِ عظیم جیسی شدت کے حملوں کیلئے تیار ہیں: امریکی وزیر دفاع
3 August 2026
وزیر اعلیٰ پنجاب کا سرمایہ کاروں کیلئے خصوصی مراعاتی پیکج کا اعلان
3 August 2026
کے پی پولیس میں انویسٹی گیشن اور آپریشن ونگ الگ الگ کرنے کا فیصلہ
3 August 2026
امریکی ریاست آئیڈاہو میں فائرنگ، 3 افراد ہلاک، حملہ آور نے خودکشی کر لی
3 August 2026
شام اور اردن کا عراقی سرزمین سے کسی بھی حملے کا منہ توڑ جواب دینے کا اعلان
3 August 2026
ایران امریکا کشیدگی میں کمی کیساتھ ہی خام تیل کی قیمتوں میں بھی نمایاں کمی ریکارڈ
3 August 2026
چین کا صوبہ گانسو میں سیلاب سے تباہی کی ذمہ داری کے تعین کیلئے تحقیقات کا اعلان
3 August 2026
یوکرین کا روس میں ڈرون حملہ، 13 سالہ لڑکی ہلاک، 2 شدید زخمی
3 August 2026