LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
انمول عرف پنکی کا بھائی منشیات سمیت گرفتار ٹرمپ دو اہم سفارتی کامیابیوں کو تباہ کر کے امن کی بات کر رہے ہیں، ایرانی سفیر امریکی فوجیوں کی قربانی ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرے گی، پیٹ ہیگستھ جنگ مخالف تنظیموں کے اتحاد کا اسرائیلی مظالم کے خلاف وسطی لندن میں احتجاج خلیج عدن سے اغوا ہونیوالا بحری جہاز صومالیہ کی علاقائی سمندری حدود میں منتقل کر دیا گیا یورپی یونین اور خلیجی ممالک کا آبنائے ہرمز غیر مشروط طور پر کھولنے کا مطالبہ سعودی عرب کی کویت، بحرین اور اردن پر ایرانی حملوں کی سخت مذمت ایران کا شہری تنصیبات کو نشانہ بنانا جنگی جرم ہے، سربراہ خلیج تعاون کونسل امریکا نے مفاہمت پر دستخط کی سیاہی خشک ہونے سے پہلے ہی ایران پر حملہ کر دیا، رضا عارف قومی اتحاد اور سپریم لیڈر کی رہنمائی ایران کا سب سے بڑا سرمایہ ہے، صدر پزشکیان ایرانی بندرگاہوں کی ناکہ بندی پر عمل درآمد سختی سے جاری ہے، سینٹ کام نورین نیازی کو این سی سی آئی اے کا نوٹس، 20 جولائی کو طلب کرلیا گلگت بلتستان، کے پی، آزاد کشمیر میں سیلاب کا خدشہ، الرٹ جاری ایرانی حملے میں اردن میں تعینات دو امریکی فوجی ہلاک، امریکا کی تصدیق اسحاق ڈار کی سیکرٹری خارجہ سے ملاقات، سفارتی سرگرمیوں کا جائزہ لیا

پارلیمنٹ میں کفایت شعاری کے سخت اقدامات، گاڑیاں بند اور تنخواہوں میں کٹوتی

Web Desk

11 March 2026

سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی ہدایت پر قومی اسمبلی سیکرٹریٹ میں وزیر اعظم میان شہباز شریف کی کفایت شعاری مہم کے تحت وسیع پیمانے پر اقدامات نافذ کر دیے گئے ہیں۔

نوٹیفکیشن کے مطابق:

70 فیصد سرکاری گاڑیاں بند رکھی جائیں گی۔

اراکین کی دو ماہ کی تنخواہوں اور الاؤنسز میں 25 فیصد کٹوتی کی جائے گی۔

پارلیمانی وفود کے بیرون ملک دوروں پر مکمل پابندی عائد کی گئی ہے۔

گریڈ 20 اور اس سے اوپر کے افسران یا 3 لاکھ روپے سے زائد تنخواہ والے افسران کی دو دن کی تنخواہ قومی خزانے میں جمع کروائی جائے گی۔

سیکرٹریٹ میں تمام خریداری فوری طور پر بند، صرف ناگزیر روزمرہ ضروریات کیلئے محدود خریداری کی اجازت۔

اجلاس غروب آفتاب سے پہلے، اور 80 فیصد عملہ گھر سے ورچوئل ڈیوٹی انجام دے گا، اضافی الاؤنس نہیں دیا جائے گا۔

قائمہ کمیٹیوں کے اجلاس ورچوئل یا آن لائن منعقد ہوں گے، ہفتے میں صرف 4 ورکنگ ڈیز رکھے جائیں گے۔

بجلی کے استعمال میں 70 فیصد کمی اور غیر ضروری لائٹس و برقی آلات بند۔

کیفے ٹیریاز کے یوٹیلیٹی بلز میں بھی 70 فیصد بچت۔

روایتی اخراجات میں کمی کے لیے پیپر لیس ورکنگ اپنائی جائے گی۔

یہ اقدامات قومی اسمبلی کے بجٹ اور وسائل کی بچت کو یقینی بنانے اور کفایت شعاری کو فروغ دینے کے لیے کیے گئے ہیں۔