LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
امریکی صدر کی ہدایت پر ایران کے خلاف بڑے فضائی حملوں کا آغاز، تہران کی عسکری صلاحیتوں کو نشانہ بنانا شروع کر دیا، سینٹ کام کا باضابطہ اعلان اردن حملے میں فوجیوں کی ہلاکت پر ٹرمپ کی خاموشی ٹوٹ گئی، پینٹاگون کو پوری شدت سے ایران پر بمباری کا حکم، روسی میڈیا کا دعویٰ انمول عرف پنکی کا بھائی منشیات سمیت گرفتار ٹرمپ دو اہم سفارتی کامیابیوں کو تباہ کر کے امن کی بات کر رہے ہیں، ایرانی سفیر امریکی فوجیوں کی قربانی ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرے گی، پیٹ ہیگستھ جنگ مخالف تنظیموں کے اتحاد کا اسرائیلی مظالم کے خلاف وسطی لندن میں احتجاج خلیج عدن سے اغوا ہونیوالا بحری جہاز صومالیہ کی علاقائی سمندری حدود میں منتقل کر دیا گیا یورپی یونین اور خلیجی ممالک کا آبنائے ہرمز غیر مشروط طور پر کھولنے کا مطالبہ سعودی عرب کی کویت، بحرین اور اردن پر ایرانی حملوں کی سخت مذمت ایران کا شہری تنصیبات کو نشانہ بنانا جنگی جرم ہے، سربراہ خلیج تعاون کونسل امریکا نے مفاہمت پر دستخط کی سیاہی خشک ہونے سے پہلے ہی ایران پر حملہ کر دیا، رضا عارف قومی اتحاد اور سپریم لیڈر کی رہنمائی ایران کا سب سے بڑا سرمایہ ہے، صدر پزشکیان ایرانی بندرگاہوں کی ناکہ بندی پر عمل درآمد سختی سے جاری ہے، سینٹ کام نورین نیازی کو این سی سی آئی اے کا نوٹس، 20 جولائی کو طلب کرلیا گلگت بلتستان، کے پی، آزاد کشمیر میں سیلاب کا خدشہ، الرٹ جاری

حضرت علیؓ کا یومِ شہادت: ملک بھر سے جلوس برآمد، سخت سکیورٹی انتظامات

Web Desk

11 March 2026

حضرت علیؓ کا یومِ شہادت آج ملک بھر میں مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ منایا جا رہا ہے، اس موقع پر مختلف شہروں میں جلوس برآمد ہوئے جبکہ سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔

کراچی میں صدر کی مختلف سڑکوں اور گلیوں کو کنٹینرز لگا کر بند کر دیا گیا ہے، مرکزی جلوس سے قبل نشتر پارک میں مجلسِ عزا منعقد ہوگی جبکہ جلوس حسینیہ ایرانیاں امام بارگاہ کھارادر پہنچ کر اختتام پذیر ہوگا۔

راولپنڈی میں یومِ علیؓ کا مرکزی جلوس امام بارگاہ کرنل مقبول پہنچ کر اختتام پذیر ہو گیا جبکہ پشاور میں جلوس کوچی بازار سے ہوتا ہوا واپس امام بارگاہ سید عالم شاہ پر ختم ہوا۔

وزیر داخلہ سندھ ضیا الحسن لنجار نے کراچی میں جلوس کے روٹ اور سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا اور غیر معمولی سکیورٹی یقینی بنانے کی ہدایت کی۔ انہوں نے 28 فروری کے واقعے کی انکوائری جاری ہونے کا بھی بتایا۔

لاہور میں یومِ علیؓ کا مرکزی جلوس مبارک حویلی سے برآمد ہو کر اپنے روایتی راستوں سے گزرتا ہوا مغرب کے قریب کربلا گامے شاہ پہنچ کر اختتام پذیر ہوگا۔

جلوس کے موقع پر 8 ہزار سے زائد پولیس افسران اور اہلکار سکیورٹی کے فرائض انجام دے رہے ہیں جبکہ چار درجاتی سکیورٹی انتظامات کیے گئے ہیں۔ انتظامیہ کے مطابق عزاداروں کو چار مختلف مقامات پر چیکنگ کے بعد جلوس میں شرکت کی اجازت دی جا رہی ہے اور سیف سٹی کیمروں کے ذریعے نگرانی بھی جاری ہے۔

سی پی او ملتان کے مطابق یومِ شہادت حضرت علی علیہ السلام کے موقع پر شہر میں امن و امان برقرار رکھنے کے لیے درج ذیل اقدامات کیے گئے ہیں:نفری کی تعیناتی: مجموعی طور پر 2 ہزار سے زائد پولیس افسران اور اہلکار ڈیوٹی سرانجام دے رہے ہیں۔جلوس و مجالس: شہر بھر میں 12 جلوس برآمد ہوں گے اور 15 مجالس منعقد کی جا رہی ہیں۔حساس مقامات: سکیورٹی حکام نے 2 جلوسوں اور 2 مجالس کو ‘حساس’ قرار دے کر وہاں اضافی نفری تعینات کی ہے۔ٹیکنالوجی کا استعمال: تمام جلوسوں کی کڑی نگرانی سی سی ٹی وی (CCTV) کیمروں کے ذریعے کی جا رہی ہے۔جامع تلاشی: کسی بھی شخص کو جامع تلاشی اور سکیورٹی کلیئرنس کے بغیر جلوس کی حدود میں داخل ہونے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔