میرے خیال سے ایران کےنئے سپریم لیڈرامن سے زندگی نہیں گزارسکیں گے، امریکی صدر
Web Desk
10 March 2026
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ تہران اب واقعی مذاکرات کرنا چاہتا ہے، مگر بات چیت شرائط پر منحصر ہے۔غیر ملکی خبررساں ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ایران کے ساتھ بات چیت ممکن ہے، ٹرمپ نے ایران کے نئے سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای کے حوالے سے ناپسندیدگی ظاہر کی۔
صدر ٹرمپ نے کہا کہ نہیں لگتا کہ نئے سپریم لیڈر امن سے زندگی گزار سکیں گے، انہوں نے کہا کہ امریکا کی ایران میں فوجی کارروائیوں کے نتائج متوقع سے کہیں زیادہ تھے۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے خلیجی ممالک پر ایران کے میزائل اور ڈرون حملوں پر حیرت کا اظہار کیا۔
دوسری جانب ایران کی پاسدارانِ انقلاب نے کہا ہے کہ جنگ کب ختم ہوگی اس کا فیصلہ ایران کرے گا۔ایرانی حکام نے خبردار کیا کہ اگر امریکا اور اسرائیل کے حملے جاری رہے تو خطے سے ایک لیٹر تیل بھی برآمد نہیں ہونے دیا جائے گا۔
متعلقہ عنوانات
ایران اور امریکا کے درمیان مذاکرات کے دوسرے راؤنڈ کا آغاز
21 June 2026
پاکستان پیپلز پارٹی اور استحکام پاکستان پارٹی کے درمیان حکومت سازی کے معاملات طے پا گئے۔
21 June 2026
وزیراعظم اور فیلڈ مارشل کی ایرانی وفد سے اہم ملاقات، باضابطہ مذاکرات سے قبل مشاورت
21 June 2026
اسلام آباد مفاہمتی یادداشت کی تمام شقیں ہمارے حق میں ہیں: ایرانی صدر
21 June 2026
ایران امریکہ مذاکرات آج: وزیراعظم، فیلڈ مارشل کی امریکی نائب صدر جے ڈی وینس سے ملاقات
21 June 2026
قومی اسمبلی: 29 وزارتوں اور ڈویژنوں کے 40 کھرب 48 ارب کے 89 مطالبات زر منظور
21 June 2026
پاکستان ’اسلام آباد مفاہمتی یادداشت‘ پر عملدرآمد کیلئے کردار ادا کرے گا: دفتر خارجہ
21 June 2026
وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر اعلیٰ سطح کے مذاکرات کے لیے سوئٹزرلینڈ پہنچ گئے
21 June 2026