LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
امریکا نے دنیا بھر میں اپنے شہریوں کیلئے سفری الرٹ جاری کردیا امریکی صدر کی ہدایت پر ایران کے خلاف بڑے فضائی حملوں کا آغاز، تہران کی عسکری صلاحیتوں کو نشانہ بنانا شروع کر دیا، سینٹ کام کا باضابطہ اعلان اردن حملے میں فوجیوں کی ہلاکت پر ٹرمپ کی خاموشی ٹوٹ گئی، پینٹاگون کو پوری شدت سے ایران پر بمباری کا حکم، روسی میڈیا کا دعویٰ انمول عرف پنکی کا بھائی منشیات سمیت گرفتار ٹرمپ دو اہم سفارتی کامیابیوں کو تباہ کر کے امن کی بات کر رہے ہیں، ایرانی سفیر امریکی فوجیوں کی قربانی ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرے گی، پیٹ ہیگستھ جنگ مخالف تنظیموں کے اتحاد کا اسرائیلی مظالم کے خلاف وسطی لندن میں احتجاج خلیج عدن سے اغوا ہونیوالا بحری جہاز صومالیہ کی علاقائی سمندری حدود میں منتقل کر دیا گیا یورپی یونین اور خلیجی ممالک کا آبنائے ہرمز غیر مشروط طور پر کھولنے کا مطالبہ سعودی عرب کی کویت، بحرین اور اردن پر ایرانی حملوں کی سخت مذمت ایران کا شہری تنصیبات کو نشانہ بنانا جنگی جرم ہے، سربراہ خلیج تعاون کونسل امریکا نے مفاہمت پر دستخط کی سیاہی خشک ہونے سے پہلے ہی ایران پر حملہ کر دیا، رضا عارف قومی اتحاد اور سپریم لیڈر کی رہنمائی ایران کا سب سے بڑا سرمایہ ہے، صدر پزشکیان ایرانی بندرگاہوں کی ناکہ بندی پر عمل درآمد سختی سے جاری ہے، سینٹ کام نورین نیازی کو این سی سی آئی اے کا نوٹس، 20 جولائی کو طلب کرلیا

مشکل وقت میں ایرانی قیادت اورعوام کے ساتھ ہیں، وزیراعظم کا مجتبیٰ خامنہ ای کو خط

Web Desk

10 March 2026

وزیراعظم شہبازشریف نے ایران کے نومنتخب سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای کو خط لکھا ہےجس میں ان کاکہناتھاکہ آیت اللہ خامنہ ای کی شہادت کی وجہ سے پاکستانی عوام شدید دکھ میں ہیں، اس مشکل وقت میں ایران کی قیادت اور عوام کے ساتھ یکجہتی کے ساتھ کھڑے ہیں۔

وزیراعظم نےآیت اللہ خامنہ ای کی شہادت پر تعزیت کا اظہارکیا ۔انہوں نے ایران کے عوام اور امت مسلمہ کے لیے پاکستانی عوام کی تعزیت اور دعاؤں کا اظہاربھی  کیا۔

وزیراعظم نے ایرانی سپریم لیڈر کو مبارک باد دی اور کہا کہ آپ کو ایران کےسپریم لیڈر کی ذمہ داریاں سنبھالنے پر مبارک باد دیتے ہیں، امید ہے آپ کی قیادت آنے والے سالوں میں ایران میں امن، استحکام، وقار اور خوشحالی کی طرف رہنمائی کرے گی۔

وزیراعظم کے مطابق پاکستان اور ایران کے تعلقات مشترکہ عقیدے، تاریخ، ثقافت اور زبان پر مبنی ہیں۔

وزیراعظم نے ایران کے ساتھ مل کر کام جاری رکھنے کے لیے پاکستان کے عزم اور دونوں برادر ممالک کے مفاد کے لیے باہمی دلچسپی کے تمام شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو مزید مستحکم کرنے کا اعادہ کیا۔شہباز شریف نے مجتبیٰ خامنہ ای کی صحت،کامیابی  اور ایران کے عوام کے لیے امن، استحکام اور خوشحالی کے لیے بھی دعا کی۔