آزاد جموں و کشمیر کی 20 رکنی کابینہ نے حلف اٹھا لیا، 18 وزراء اور 2 مشیر شامل
Web Desk
19 November 2025
آزاد جموں و کشمیر کی 20 رکنی نئی کابینہ نے ایوان صدر مظفر آباد میں حلف اٹھا لیا۔
سپیکر قانون ساز اسمبلی چودھری لطیف اکبر نے نئی کابینہ سے حلف لیا، حلف اٹھانے والوں میں 18 وزراء اور 2 مشیر شامل ہیں، وزیراعظم آزاد کشمیر فیصل ممتاز راٹھور بھی حلف برداری تقریب میں شریک ہوئے۔
تقریب میں سردار فہیم ربانی، چودھری اخلاق، یاسر سلطان، سردار محمد حسین، نبیلہ ایوب، چودھری رشید، چودھری ارشد، جاوید بڈھانوی، جاوید ایوب، قاسم مجید، رفیق نیئر، دیوان چغتائی، ملک ظفر، ضیاء القمر، عامر یاسین ، بازل نقوی، میاں عبد الوحید اور علی شان سونی نے بطور وزراء حلف اٹھایا۔
آزاد کشمیر حکومت کے 2 مشیروں نے بھی اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا، وزیراعظم نے مشیروں سے ان کے عہدے کا حلف لیا۔
ذرائع کے مطابق نئی کابینہ کی تشکیل سے حکومت کو مضبوط استحکام حاصل ہوگا اور آئندہ اقدامات کیلئے ٹیم مکمل ہو جائے گی۔
واضح رہے کہ مشاورتی مراحل مکمل نہ ہونے پر کابینہ کی حلف برداری گزشتہ روز مؤخر کر دی گئی تھی، ابتدائی تجویز میں صرف 10 وزراء شامل کرنے کا فیصلہ رکھا گیا تھا، لیکن یہ تجویز اسمبلی اراکین نے مسترد کر دی، جس کے بعد گزشتہ دو روز سے مسلسل مشاورت کا عمل جاری رہا۔
مشاورت کی قیادت پیپلز پارٹی کی رہنما فریال تالپور اور نومنتخب وزیراعظم فیصل ممتاز راٹھور کر رہے تھے، وزراء کی فہرست اور محکموں پر اتفاق رائے کے بعد آج حلف برداری کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
متعلقہ عنوانات
صوبہ ہزارہ کے قیام کے لیے سیاسی قائدین کا مشترکہ جدوجہد کا اعلان
7 September 2026
پاکستان چاروں صوبوں کے ساتھ ہمیشہ قائم و دائم رہے گا: وزیراعلیٰ سندھ
7 September 2026
مسابقتی بجلی مارکیٹ کے قیام میں نیپرا کا فیصلہ اہم سنگِ میل ہے: اویس لغاری
7 September 2026
صومالیہ کا بحری قزاقی کے خلاف عالمی کارروائی کا مطالبہ
7 September 2026
وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی زیر صدارت کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس
7 September 2026
پاسکو اور یوٹیلیٹی اسٹورز کی بندش: وزیرِ خزانہ کی شفافیت اور عمل جلد مکمل کرنے کی ہدایت
7 September 2026
جناح ہاؤس حملہ کیس: انسدادِ دہشت گردی عدالت نے پی ٹی آئی رہنما حماد اظہر کا 21 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کر لیا
7 September 2026
سندھ کے عوام نے فسطائیت کا جس طرح مقابلہ کیا، انہیں سلام پیش کرتا ہوں: سہیل آفریدی
7 September 2026