بانی پی ٹی آئی کو علاج کے لیے شفا اسپتال منتقل کرنے کی درخواست کل سماعت کے لیے مقرر
Web Desk
10 March 2026
اسلام آباد: اسلام آباد ہائی کورٹ میں بانی پی ٹی آئی کو علاج کے لیے شفا انٹرنیشنل اسپتال منتقل کرنے سے متعلق درخواست کل سماعت کے لیے مقرر کر دی گئی ہے۔
اسلام آباد ہائیکورٹ کے رجسٹرار آفس کی جانب سے جاری کاز لسٹ کے مطابق جسٹس انعام امین منہاس ڈاکٹر عظمیٰ خان کی درخواست پر سماعت کریں گے۔
درخواست گزار نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کے طبی معائنے اور علاج کے دوران اہلِ خانہ اور معالجین کو رسائی فراہم کی جائے اور ان کی صحت سے متعلق فوری اور بروقت معلومات فراہم کی جائیں۔
درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ بانی پی ٹی آئی کا طبی معائنہ ان کی پسند کے ڈاکٹروں سے کروانے کا انتظام کیا جائے، جن میں ڈاکٹر خرم مرزا، ڈاکٹر عاصم یوسف، ڈاکٹر فیصل سلطان اور ڈاکٹر ثمینہ نیازی شامل ہیں۔
مزید کہا گیا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کے بلڈ ٹیسٹ کرائے جائیں اور بہتر علاج کے لیے انہیں شفا انٹرنیشنل اسپتال منتقل کیا جائے۔
درخواست گزار نے یہ بھی مطالبہ کیا ہے کہ دورانِ حراست اور علاج کے دوران معالجین، اہلِ خانہ اور وکلاء کو بانی پی ٹی آئی تک مسلسل رسائی فراہم کی جائے جبکہ گزشتہ تین ماہ کے بلڈ ٹیسٹ، آئی ٹیسٹ اور دیگر تشخیصی رپورٹس سمیت مکمل طبی ریکارڈ بھی فراہم کیا جائے۔
متعلقہ عنوانات
این سی سی آئی اے کا آن لائن جوئے کیخلاف پاکستان کا سب سے بڑا آپریشن، 5 ملزمان گرفتار
19 November 2026
کوہاٹ میں سونے کی غیر قانونی کان کنی کے الزامات: سینیٹر خرم ذیشان کا گورنر کے پی فیصل کریم کنڈی کو 5 کروڑ ہرجانے کا نوٹس بھیجنے کا فیصلہ
19 November 2026
کوٹ لکھپت جیل میں قید پی ٹی آئی قیادت کا چیف جسٹس پاکستان اور چیف جسٹس آئی ایچ سی کو خط، عدالتی احکامات پر عملدرآمد کا مطالبہ
19 November 2026
پٹرول ایک روپیہ فی لٹر مہنگا، ڈیزل کی قیمت برقرار
19 November 2026
زرمبادلہ کے ذخائر میں 1.50 کروڑ ڈالر کا اضافہ ریکارڈ
19 November 2026
بابا گرو نانک کے جنم دن کی تقریبات، ننکانہ صاحب میں تعلیمی ادارے بند رکھنے کا اعلان
19 November 2026
حکومت کیساتھ مذاکرات مکمل، پٹرولیم لیوی میں کمی کیلئے پیکیج تیار: لیاقت بلوچ
19 November 2026
سابق وفاقی وزیر چوہدری لیاقت عباس گھر میں مردہ حالت میں پائے گئے، موت مشکوک قرار
19 November 2026