LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
ٹرمپ کی دعوت پر لبنانی صدر اہلیہ کے ہمراہ واشنگٹن پہنچ گئے متحدہ عرب امارات کا کشیدگی میں فوری کمی اور مذاکرات کی بحالی کا مطالبہ سعودی اور کویتی وزرائے خارجہ کی خطے میں ایرانی حملوں کی مذمت مشرق وسطیٰ میں کشیدگی، امریکا کا اپنے شہریوں کو دنیا بھر میں محتاط رہنے کا مشورہ امریکی افواج کو ایران کے جوابی اقدامات سے بچنے کیلئے فوری نکل جانا چاہیے، ابراہیم عزیزی ایران نے شمالی عراق کے کرد علاقے سے ملحق دو سرحدی گزر گاہیں بند کر دیں ایران کے شمالی عراق میں کرد اپوزیشن گروپ کے ٹھکانوں پر حملے اربیل میں ڈرون حملوں کے بعد امریکی قونصل خانے کا فضائی دفاعی نظام فعال کردیا گیا ایران کے جنوبی علاقوں میں دھماکوں کی آوازیں سنی گئی ہیں، ایرانی میڈیا امریکا نے دنیا بھر میں اپنے شہریوں کیلئے سفری الرٹ جاری کردیا امریکی صدر کی ہدایت پر ایران کے خلاف بڑے فضائی حملوں کا آغاز، تہران کی عسکری صلاحیتوں کو نشانہ بنانا شروع کر دیا، سینٹ کام کا باضابطہ اعلان اردن حملے میں فوجیوں کی ہلاکت پر ٹرمپ کی خاموشی ٹوٹ گئی، پینٹاگون کو پوری شدت سے ایران پر بمباری کا حکم، روسی میڈیا کا دعویٰ انمول عرف پنکی کا بھائی منشیات سمیت گرفتار ٹرمپ دو اہم سفارتی کامیابیوں کو تباہ کر کے امن کی بات کر رہے ہیں، ایرانی سفیر امریکی فوجیوں کی قربانی ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرے گی، پیٹ ہیگستھ

بانی پی ٹی آئی کو دباؤ میں رکھنے کے لیے جیل میں رکھا گیا ہے، علیمہ خان

Web Desk

10 March 2026

راولپنڈی: اڈیالہ جیل کے باہر بانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کو رہا کرنے کے بجائے دباؤ میں رکھنے کے لیے جیل میں رکھا گیا ہے۔

پیٹرولیم بحران سے متعلق حکومتی پالیسی پر سوال کے جواب میں علیمہ خان نے کہا کہ عوام خود سوچیں کہ ملک میں کیا ہو رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ پارٹی کی نمائندگی نہیں کر رہیں بلکہ ایک پاکستانی کی حیثیت سے بات کر رہی ہیں۔علیمہ خان کا کہنا تھا کہ مہنگائی کے باعث عوام کے اخراجات دوگنا ہو چکے ہیں اور عوام کو خود بھی حالات پر فکر کرنی چاہیے۔انہوں نے مزید کہا کہ بانی پی ٹی آئی جیل میں ہیں اور ہم ان کی خیریت معلوم کرنے کے لیے یہاں آتے ہیں لیکن ہمیں ان سے ملاقات تک کی اجازت نہیں دی جاتی۔علیمہ خان نے کہا کہ آج دنیا میں جو حالات بن رہے ہیں ان سے اندازہ ہو جاتا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کو جیل میں کیوں ڈالا گیا۔ ان کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کے خلاف دو کیسز ختم ہونے چاہئیں اور وہ عدالتوں میں یہی مؤقف پیش کر رہے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ جو لوگ بانی پی ٹی آئی کے ساتھ یہ سب کر رہے ہیں تاریخ انہیں یاد رکھے گی۔جی ایچ کیو حملہ کیس سے متعلق سوال پر علیمہ خان نے تبصرہ کرنے سے گریز کیا۔