LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
ٹرمپ کی دعوت پر لبنانی صدر اہلیہ کے ہمراہ واشنگٹن پہنچ گئے متحدہ عرب امارات کا کشیدگی میں فوری کمی اور مذاکرات کی بحالی کا مطالبہ سعودی اور کویتی وزرائے خارجہ کی خطے میں ایرانی حملوں کی مذمت مشرق وسطیٰ میں کشیدگی، امریکا کا اپنے شہریوں کو دنیا بھر میں محتاط رہنے کا مشورہ امریکی افواج کو ایران کے جوابی اقدامات سے بچنے کیلئے فوری نکل جانا چاہیے، ابراہیم عزیزی ایران نے شمالی عراق کے کرد علاقے سے ملحق دو سرحدی گزر گاہیں بند کر دیں ایران کے شمالی عراق میں کرد اپوزیشن گروپ کے ٹھکانوں پر حملے اربیل میں ڈرون حملوں کے بعد امریکی قونصل خانے کا فضائی دفاعی نظام فعال کردیا گیا ایران کے جنوبی علاقوں میں دھماکوں کی آوازیں سنی گئی ہیں، ایرانی میڈیا امریکا نے دنیا بھر میں اپنے شہریوں کیلئے سفری الرٹ جاری کردیا امریکی صدر کی ہدایت پر ایران کے خلاف بڑے فضائی حملوں کا آغاز، تہران کی عسکری صلاحیتوں کو نشانہ بنانا شروع کر دیا، سینٹ کام کا باضابطہ اعلان اردن حملے میں فوجیوں کی ہلاکت پر ٹرمپ کی خاموشی ٹوٹ گئی، پینٹاگون کو پوری شدت سے ایران پر بمباری کا حکم، روسی میڈیا کا دعویٰ انمول عرف پنکی کا بھائی منشیات سمیت گرفتار ٹرمپ دو اہم سفارتی کامیابیوں کو تباہ کر کے امن کی بات کر رہے ہیں، ایرانی سفیر امریکی فوجیوں کی قربانی ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرے گی، پیٹ ہیگستھ

اوورسیز کمیٹی اجلاس: ایئر لائنز کے بھاری کرایوں اور سفارتی عملے کی بے حسی پر شدید برہمی کا اظہار

Web Desk

10 March 2026

قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے اوورسیز پاکستانیز کا اجلاس چیئرمین آغا رفیع اللہ کی زیرِ صدارت منعقد ہوا، جس میں مشرقِ وسطیٰ کی کشیدہ صورتحال اور وہاں پھنسے ہزاروں پاکستانیوں کے مسائل پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ اجلاس میں وزارتِ خارجہ اور مختلف ممالک کے کمیونٹی ویلفیئر اتاشیوں نے شرکت کی۔

کمیٹی اجلاس میں سامنے آنے والی اہم تفصیلات درج ذیل ہیں:

جانی نقصان اور زخمیوں کی صورتحال

  • متحدہ عرب امارات: ابوظہبی اور دبئی میں ڈرون حملوں کے نتیجے میں 2 پاکستانی ڈرائیور جاں بحق ہو گئے ہیں۔ ایک میت پاکستان منتقل کر دی گئی ہے جبکہ دوسری کی منتقلی کے لیے اقدامات جاری ہیں۔ حملوں میں 13 پاکستانی زخمی بھی ہوئے جن میں سے 3 ابھی تک زیرِ علاج ہیں۔

  • عراق و لبنان: عراق میں امریکی اڈوں پر حملوں اور لبنان میں اسرائیلی فضائی و زمینی کارروائیوں کے باعث صورتحال انتہائی تشویشناک بتائی گئی ہے۔ لبنان میں اقوامِ متحدہ کے امن مشن پر بھی میزائل حملے کی اطلاع ہے۔

پاکستانیوں کا انخلا اور سفری مشکلات

  • قطر: قطر میں تقریباً ساڑھے تین لاکھ پاکستانی مقیم ہیں، جن میں سے 10,188 نے واپسی کے لیے رجسٹریشن کرائی ہے۔ سابق رکن اسمبلی آسیہ ناصر نے بتایا کہ پی آئی اے نے کرایوں میں بے تحاشہ اضافہ کر دیا ہے، جدہ سے اسلام آباد کا ون وے ٹکٹ 2 لاکھ 39 ہزار روپے تک جا پہنچا ہے۔

  • سعودی عرب و کویت: سعودی عرب میں 25 لاکھ پاکستانی مقیم ہیں، جہاں صورتحال کشیدہ مگر مستحکم ہے۔ ٹرانزٹ میں پھنسے پاکستانیوں کو سعودی عرب کے زمینی راستے سے نکالنے کا پلان تیار کیا گیا ہے۔

  • عراق: عراق میں 1,277 پاکستانیوں کی واپسی کے انتظامات جاری ہیں، جن میں 450 زائرین بھی شامل ہیں۔

کمیٹی کی برہمی اور سفارتی عملے پر تنقید

  • سفارتی کوتاہیاں: چیئرمین کمیٹی اور مہرین رزاق بھٹو نے قطر میں پاکستانی سفیر کے رویے پر سخت برہمی کا اظہار کیا اور انہیں “وائس رائے” قرار دیتے ہوئے کہا کہ انہوں نے مشکل وقت میں شہریوں سے رابطہ تک نہیں کیا۔

  • ایئرلائنز کی من مانی: کمیٹی نے ایئرلائنز کی جانب سے ٹکٹوں کی قیمتیں 40 ہزار سے ڈھائی لاکھ تک بڑھانے پر وزارتِ اوورسیز کے حکام کی سرزنش کی اور ایئرلائنز کے نام طلب کیے تاکہ وزیراعظم کو نوٹس لینے کی سفارش کی جا سکے۔

  • افسوسناک انکشاف: سابق رکن اسمبلی آسیہ ناصر نے انکشاف کیا کہ قطر میں بعض پاکستانیوں کی جانب سے بھیک مانگنے کے واقعات بھی سامنے آئے ہیں، جس پر حکام نے بتایا کہ ایسے افراد کو فوری ڈی پورٹ کیا جا رہا ہے۔

چیئرمین کمیٹی نے ہدایت کی کہ تمام متاثرہ ممالک میں پاکستانیوں کی حفاظت یقینی بنائی جائے اور جن کی سفری دستاویزات کی مدت ختم ہو گئی ہے، انہیں فوری رینیو کیا جائے۔