مشرق وسطیٰ کی کشیدگی، حج فلائیٹ شیڈول روک دیا گیا، ویزے جاری
Web Desk
10 March 2026
وزارت مذہبی امور نے حج فلائیٹ کے شیڈول کی تیاری عارضی طور پر روک دی ہے تاکہ امریکہ اور اسرائیل کے ایران پر ممکنہ حملوں سے پیدا شدہ کشیدہ صورتحال کا جائزہ لیا جا سکے۔ ذرائع کے مطابق موجودہ حالات کے پیش نظر فلائیٹ شیڈول متاثر ہو سکتا ہے، تاہم شیڈول حالات کو مدنظر رکھ کر جاری کیا جائے گا۔
ذرائع نے بتایا کہ حج کے ویزوں کا اجراء جاری ہے اور دو تہائی عازمین کو ویزے جاری کر دیے گئے ہیں۔ ایک لاکھ 20 ہزار عازمین کے ویزوں کا اجراء ہفتے اور اتوار کو بھی جاری رہا، جس کے لیے وزارت کے ملازمین کی چھٹیاں منسوخ کر دی گئی ہیں۔
حج شیڈول میں فلائیٹ ٹائم ٹیبل، بلڈنگ بکنگ، روم ایلوکیشن اور دیگر انتظامات شامل ہوں گے اور یہ معلومات وزارت کی ویب سائٹ اور پاک حج موبائل ایپ پر دستیاب ہوں گی۔
ذرائع نے مزید کہا کہ عازمین کی تربیت کا دوسرا مرحلہ عید الفطر کے فوراً بعد شروع ہوگا اور تربیتی مواد اور شیڈول پہلے ہی تیار کر لیا گیا ہے۔
متعلقہ عنوانات
ٹرمپ کی دعوت پر لبنانی صدر اہلیہ کے ہمراہ واشنگٹن پہنچ گئے
19 July 2026
متحدہ عرب امارات کا کشیدگی میں فوری کمی اور مذاکرات کی بحالی کا مطالبہ
19 July 2026
سعودی اور کویتی وزرائے خارجہ کی خطے میں ایرانی حملوں کی مذمت
19 July 2026
مشرق وسطیٰ میں کشیدگی، امریکا کا اپنے شہریوں کو دنیا بھر میں محتاط رہنے کا مشورہ
19 July 2026
امریکی افواج کو ایران کے جوابی اقدامات سے بچنے کیلئے فوری نکل جانا چاہیے، ابراہیم عزیزی
19 July 2026
ایران نے شمالی عراق کے کرد علاقے سے ملحق دو سرحدی گزر گاہیں بند کر دیں
19 July 2026
ایران کے شمالی عراق میں کرد اپوزیشن گروپ کے ٹھکانوں پر حملے
19 July 2026
اربیل میں ڈرون حملوں کے بعد امریکی قونصل خانے کا فضائی دفاعی نظام فعال کردیا گیا
19 July 2026