بدقسمتی سے اِس حکومت میں بلدیاتی انتخابات کو نظر انداز کیا جا رہا ہے، چیف الیکشن کمشنر
Web Desk
10 March 2026
اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات میں تاخیر کے معاملے پر الیکشن کمیشن میں سماعت ہوئی جس کی سربراہی چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ نے کی۔ 5 رکنی کمیشن کی سماعت میں وزیر داخلہ محسن نقوی طبیعت ناساز ہونے کی وجہ سے پیش نہ ہو سکے، تاہم سیکرٹری داخلہ نے الیکشن کمیشن میں شرکت کی۔
چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ بدقسمتی سے موجودہ حکومت میں بلدیاتی حکومت کو نظر انداز کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے وزیر داخلہ کی غیر حاضری کو مدنظر رکھتے ہوئے انہیں سماعت سے استثنا دیا۔سماعت کے دوران الیکشن کمیشن حکام نے واضح کیا کہ یونین کونسل کے نام شامل کرنا سیکرٹری داخلہ کا اختیار نہیں بلکہ الیکشن کمیشن کا مینڈیٹ ہے۔ حکام کے مطابق ڈرافٹ نوٹیفکیشن میں غلط معلومات شامل کی گئی تھیں اور یونین کونسل کی تعداد 125 سے بڑھا کر 130 کر دی گئی۔سیکرٹری داخلہ نے توہین کے نوٹس پر معذرت کرتے ہوئے بتایا کہ اسلام آباد بلدیاتی الیکشن کے حوالے سے ڈرافٹ نوٹیفکیشن کابینہ کے سامنے پیش کیا جا چکا ہے اور وزارت قانون کی جانب سے جواب موصول ہو چکا ہے۔چیف الیکشن کمشنر نے سیکرٹری داخلہ کی موجودگی پر نوٹس واپس لے لیا اور اعلان کیا کہ اسلام آباد میں الیکشن کمیشن اور آئی سی ٹی کے اہلکاروں پر مشتمل کمیٹی قائم کی جائے گی تاکہ معاملات درست سمت میں چل سکیں۔انہوں نے کہا کہ اسلام آباد اور پنجاب میں انتخابات کے حوالے سے سنجیدگی سے اقدامات کیے جائیں گے اور اب مزید تاخیر نہیں ہوگی۔ سماعت کے بعد کیس کی مزید کارروائی کے لیے سماعت ملتوی کر دی گئی۔
متعلقہ عنوانات
این سی سی آئی اے کا آن لائن جوئے کیخلاف پاکستان کا سب سے بڑا آپریشن، 5 ملزمان گرفتار
19 November 2026
کوہاٹ میں سونے کی غیر قانونی کان کنی کے الزامات: سینیٹر خرم ذیشان کا گورنر کے پی فیصل کریم کنڈی کو 5 کروڑ ہرجانے کا نوٹس بھیجنے کا فیصلہ
19 November 2026
کوٹ لکھپت جیل میں قید پی ٹی آئی قیادت کا چیف جسٹس پاکستان اور چیف جسٹس آئی ایچ سی کو خط، عدالتی احکامات پر عملدرآمد کا مطالبہ
19 November 2026
پٹرول ایک روپیہ فی لٹر مہنگا، ڈیزل کی قیمت برقرار
19 November 2026
زرمبادلہ کے ذخائر میں 1.50 کروڑ ڈالر کا اضافہ ریکارڈ
19 November 2026
بابا گرو نانک کے جنم دن کی تقریبات، ننکانہ صاحب میں تعلیمی ادارے بند رکھنے کا اعلان
19 November 2026
حکومت کیساتھ مذاکرات مکمل، پٹرولیم لیوی میں کمی کیلئے پیکیج تیار: لیاقت بلوچ
19 November 2026
سابق وفاقی وزیر چوہدری لیاقت عباس گھر میں مردہ حالت میں پائے گئے، موت مشکوک قرار
19 November 2026