یوم علی کے موقع پر جلوسوں کا دورانیہ کم کرنے کا فیصلہ، سکیورٹی پلان تیار
Web Desk
10 March 2026
یومِ شہادتِ حضرت علیؓ کے موقع پر ملک بھر میں نکالے جانے والے جلوسوں اور منعقد ہونے والی مجالس کی حفاظت کے لیے فول پروف سکیورٹی پلان تیار کر لیا گیا ہے۔
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے پاکستان بھر کے اہلِ تشیع کے جید علمائے کرام نے ملاقات کی، جس میں ملک کی موجودہ صورتحال کے تناظر میں سکیورٹی اور انتظامی امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ملاقات میں فیصلہ کیا گیا کہ 21 رمضان المبارک کو نکالے جانے والے تمام جلوس نمازِ مغرب تک ختم کر دیے جائیں گے جبکہ دیگر جلوسوں کا دورانیہ بھی کم کیا جائے گا۔وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ عزاداروں کی حفاظت اور سہولت کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حالات میں علمائے کرام کو بھائی چارے اور اتحاد کو فروغ دینا ہوگا۔ملاقات میں علمائے کرام نے حکومت کے ساتھ تعاون کی یقین دہانی کرائی اور کہا کہ دشمن کی سازشوں کو اتحاد اور اتفاق کی قوت سے ناکام بنایا جائے گا۔
اس موقع پر وفاقی سیکرٹری داخلہ خرم آغا بھی موجود تھے۔
متعلقہ عنوانات
این سی سی آئی اے کا آن لائن جوئے کیخلاف پاکستان کا سب سے بڑا آپریشن، 5 ملزمان گرفتار
19 November 2026
کوہاٹ میں سونے کی غیر قانونی کان کنی کے الزامات: سینیٹر خرم ذیشان کا گورنر کے پی فیصل کریم کنڈی کو 5 کروڑ ہرجانے کا نوٹس بھیجنے کا فیصلہ
19 November 2026
کوٹ لکھپت جیل میں قید پی ٹی آئی قیادت کا چیف جسٹس پاکستان اور چیف جسٹس آئی ایچ سی کو خط، عدالتی احکامات پر عملدرآمد کا مطالبہ
19 November 2026
پٹرول ایک روپیہ فی لٹر مہنگا، ڈیزل کی قیمت برقرار
19 November 2026
زرمبادلہ کے ذخائر میں 1.50 کروڑ ڈالر کا اضافہ ریکارڈ
19 November 2026
بابا گرو نانک کے جنم دن کی تقریبات، ننکانہ صاحب میں تعلیمی ادارے بند رکھنے کا اعلان
19 November 2026
حکومت کیساتھ مذاکرات مکمل، پٹرولیم لیوی میں کمی کیلئے پیکیج تیار: لیاقت بلوچ
19 November 2026
سابق وفاقی وزیر چوہدری لیاقت عباس گھر میں مردہ حالت میں پائے گئے، موت مشکوک قرار
19 November 2026