LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
ٹرمپ کی دعوت پر لبنانی صدر اہلیہ کے ہمراہ واشنگٹن پہنچ گئے متحدہ عرب امارات کا کشیدگی میں فوری کمی اور مذاکرات کی بحالی کا مطالبہ سعودی اور کویتی وزرائے خارجہ کی خطے میں ایرانی حملوں کی مذمت مشرق وسطیٰ میں کشیدگی، امریکا کا اپنے شہریوں کو دنیا بھر میں محتاط رہنے کا مشورہ امریکی افواج کو ایران کے جوابی اقدامات سے بچنے کیلئے فوری نکل جانا چاہیے، ابراہیم عزیزی ایران نے شمالی عراق کے کرد علاقے سے ملحق دو سرحدی گزر گاہیں بند کر دیں ایران کے شمالی عراق میں کرد اپوزیشن گروپ کے ٹھکانوں پر حملے اربیل میں ڈرون حملوں کے بعد امریکی قونصل خانے کا فضائی دفاعی نظام فعال کردیا گیا ایران کے جنوبی علاقوں میں دھماکوں کی آوازیں سنی گئی ہیں، ایرانی میڈیا امریکا نے دنیا بھر میں اپنے شہریوں کیلئے سفری الرٹ جاری کردیا امریکی صدر کی ہدایت پر ایران کے خلاف بڑے فضائی حملوں کا آغاز، تہران کی عسکری صلاحیتوں کو نشانہ بنانا شروع کر دیا، سینٹ کام کا باضابطہ اعلان اردن حملے میں فوجیوں کی ہلاکت پر ٹرمپ کی خاموشی ٹوٹ گئی، پینٹاگون کو پوری شدت سے ایران پر بمباری کا حکم، روسی میڈیا کا دعویٰ انمول عرف پنکی کا بھائی منشیات سمیت گرفتار ٹرمپ دو اہم سفارتی کامیابیوں کو تباہ کر کے امن کی بات کر رہے ہیں، ایرانی سفیر امریکی فوجیوں کی قربانی ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرے گی، پیٹ ہیگستھ

سپریم کورٹ کا سزائے موت کے خلاف اہم فیصلہ، بیوی اور بیٹی کے قاتل کی سزا عمر قید میں تبدیل

Web Desk

10 March 2026

سپریم کورٹ نے بیوی اور بیٹی کے قاتل محمد امین کی سزائے موت کو عمر قید میں تبدیل کر دیا ہے۔ جسٹس اشتیاق ابراہیم نے تحریری فیصلہ جاری کرتے ہوئے کہا کہ زندہ بچ جانے والے واحد والدین کو پھانسی دینا عدلیہ کی سرپرستی میں بچوں کو یتیم کرنے کے مترادف ہے۔

عدالت نے کہا کہ ریاست کو بچوں کی مکمل بیچارگی اور خاندان کی تباہی کا سبب نہیں بننا چاہیے، اور اقوام متحدہ کے کنونشن کے تحت بچوں کے بہترین مفاد کو مدنظر رکھنا ریاست کی ذمہ داری ہے۔

سپریم کورٹ کے فیصلے میں واضح کیا گیا کہ جب وارث مقتول کا براہ راست وارث ہو تو دفعہ 306 کے تحت قصاص نافذ نہیں کیا جا سکتا، اور مجرم اپنی 15 سالہ بیٹی کا واحد سہارا ہے۔

تاہم، جرم کی سنگینی اور بربریت کے باعث عدالت نے ملزم کو دفعہ 382-B کے تحت سزا میں رعایت دینے سے انکار کیا۔

ملزم محمد امین پر اپریل 2021 میں وہاڑی میں اپنی اہلیہ اور بیٹی کو خنجر کے وار کر کے قتل کرنے کا مقدمہ درج ہوا تھا۔ واقعہ سے ایک روز قبل زرعی زمین کی فروخت کے معاملے پر جھگڑا ہوا تھا۔ ملزم نے اپنی بیوی پر 21 اور بیٹی پر 8 وار کیے جبکہ دوسری بیٹی زخمی ہوئی۔

ٹرائل کورٹ نے ملزم کو دو مرتبہ سزائے موت سنائی تھی اور لاہور ہائیکورٹ ملتان بینچ نے سزائے موت برقرار رکھنے کا حکم دیا تھا، لیکن سپریم کورٹ نے اسے عمر قید میں تبدیل کر دیا۔