پی ٹی اے کے زیراہتمام پاکستان میں 5 جی سپیکٹرم کی نیلامی کی تقریب
Web Desk
10 March 2026
پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کے زیراہتمام ملک میں 5 جی سپیکٹرم کی نیلامی کی تقریب اسلام آباد کے ایک مقامی ہوٹل میں جاری ہے۔
تقریب میں وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب، وفاقی وزیر آئی ٹی شزا فاطمہ، وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ اور دیگر حکام شریک ہیں۔وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آئی ٹی کے شعبے کے لیے آج کا دن نہایت اہم ہے اور حکومت معیشت کو مستحکم کرنے کے لیے مختلف اقدامات کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ علاقائی صورتحال کے پیش نظر توانائی کی بچت کے اقدامات بھی کیے جا رہے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ 5 جی سپیکٹرم کی نیلامی کے لیے حکومت نے مکمل ایکوسسٹم تیار کیا ہے اور اس سے آئی ٹی برآمدات میں اضافہ ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان بلاک چین اور مصنوعی ذہانت جیسی جدید ٹیکنالوجی کی صنعتوں کی جانب بڑھ رہا ہے۔وفاقی وزیر آئی ٹی شزا فاطمہ نے کہا کہ پاکستان میں پہلی بار 5 جی ٹیکنالوجی متعارف کرائی جا رہی ہے اور آئندہ چار سے پانچ ماہ میں 5 جی انٹرنیٹ سروس کا باضابطہ آغاز متوقع ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ تیز رفتار اور جدید انٹرنیٹ کی فراہمی حکومت کی ترجیح ہے اور اس سے ملک کی معاشی ترقی میں تیزی آئے گی۔تقریب کے آغاز پر چیئرمین پی ٹی اے میجر جنرل (ر) حفیظ الرحمان نے کہا کہ آج پاکستان کے لیے ایک تاریخی دن ہے اور ملک میں سپیکٹرم کی دستیابی ایک بڑا چیلنج تھا جسے مختلف اداروں کی مشترکہ کوششوں سے حل کیا گیا۔انہوں نے کہا کہ 5 جی انٹرنیٹ سے ملک کے دور دراز علاقوں میں جدید انٹرنیٹ سہولتیں پہنچ سکیں گی تاہم بجلی کی لوڈشیڈنگ انٹرنیٹ کی فراہمی میں بڑی رکاوٹ ہے۔چیئرمین پی ٹی اے کا کہنا تھا کہ حکومت نے ٹیلی کام انڈسٹری کو سہولت دینے کے لیے رائٹ آف وے چارجز ختم کر دیئے ہیں جو پہلے 36 ہزار روپے فی کلومیٹر تھے اور اب انہیں صفر کر دیا گیا ہے۔
متعلقہ عنوانات
فولڈ ایبل آئی فون لانچ سے متعلق بڑی خبر!
7 July 2026
امریکا: چار ریاستوں کا میٹا کیخلاف مقدمہ، 1400 ارب ڈالر کے تاریخی جرمانے کا امکان
7 July 2026
بلاول بھٹو کی گلگت بلتستان کی نومنتخب حکومت کو 100 روزہ ترقیاتی پلان تیار کرنے کی ہدایت
7 July 2026
وفاقی وزیر احسن اقبال کا یونیورسٹی آف الینوائے شکاگو کا دورہ، جناح میڈیکل کمپلیکس اور پی کے ایل آئی کے ساتھ طبی و تحقیقی تعاون پر تبادلہ خیال
7 July 2026
سندھ میں پاکستان رینجرز کی تعیناتی میں مزید ایک سال کی توسیع، صوبائی کابینہ نے منظوری دے دی
7 July 2026
خاتون کی جان بچاتے ہوئے جامِ شہادت نوش کرنے والے گروپ کیپٹن عاصم طارق کی نمازِ جنازہ ادا، فوجی اعزاز کے ساتھ سپردِ خاک
7 July 2026
اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کا وقت ختم، بیرسٹر گوہر سمیت کوئی بھی رہنما نہ مل سکا
7 July 2026
قیدِ تنہائی کے الزامات سنگین، نظر انداز نہیں کر سکتے، اسلام آباد ہائیکورٹ کا بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی درخواستوں پر تحریری حکم نامہ جاری
7 July 2026