LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
طبی تعلیم اور تحقیق میں پاک-امریکہ تعاون کا بڑا معاہدہ؛ نیویارک میں ایم او یو پر دستخط، ٹرمپ کی دعوت پر لبنانی صدر اہلیہ کے ہمراہ واشنگٹن پہنچ گئے متحدہ عرب امارات کا کشیدگی میں فوری کمی اور مذاکرات کی بحالی کا مطالبہ سعودی اور کویتی وزرائے خارجہ کی خطے میں ایرانی حملوں کی مذمت مشرق وسطیٰ میں کشیدگی، امریکا کا اپنے شہریوں کو دنیا بھر میں محتاط رہنے کا مشورہ امریکی افواج کو ایران کے جوابی اقدامات سے بچنے کیلئے فوری نکل جانا چاہیے، ابراہیم عزیزی ایران نے شمالی عراق کے کرد علاقے سے ملحق دو سرحدی گزر گاہیں بند کر دیں ایران کے شمالی عراق میں کرد اپوزیشن گروپ کے ٹھکانوں پر حملے اربیل میں ڈرون حملوں کے بعد امریکی قونصل خانے کا فضائی دفاعی نظام فعال کردیا گیا ایران کے جنوبی علاقوں میں دھماکوں کی آوازیں سنی گئی ہیں، ایرانی میڈیا امریکا نے دنیا بھر میں اپنے شہریوں کیلئے سفری الرٹ جاری کردیا امریکی صدر کی ہدایت پر ایران کے خلاف بڑے فضائی حملوں کا آغاز، تہران کی عسکری صلاحیتوں کو نشانہ بنانا شروع کر دیا، سینٹ کام کا باضابطہ اعلان اردن حملے میں فوجیوں کی ہلاکت پر ٹرمپ کی خاموشی ٹوٹ گئی، پینٹاگون کو پوری شدت سے ایران پر بمباری کا حکم، روسی میڈیا کا دعویٰ انمول عرف پنکی کا بھائی منشیات سمیت گرفتار ٹرمپ دو اہم سفارتی کامیابیوں کو تباہ کر کے امن کی بات کر رہے ہیں، ایرانی سفیر

بھارت خطے میں دہشتگردی میں ملوث، افغانستان کے ذریعے حملے کروا رہا ہے: پاکستان

Web Desk

10 March 2026

پاکستان نے کہا ہے کہ بھارت خطے میں دہشت گردی میں ملوث ہے اور افغانستان کی سرزمین کو استعمال کرتے ہوئے پاکستان میں تخریب کاری کروا رہا ہے۔

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار نے کہا کہ بھارت کی افغان پالیسی کا بنیادی مقصد پاکستان کو عدم استحکام سے دوچار کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں کے ساتھ بھارتی روابط کے مکمل شواہد عالمی برادری کو فراہم کیے جا چکے ہیں۔عاصم افتخار نے کہا کہ پاکستان کسی بھی صورت افغانستان کی سرزمین کو اپنے خلاف استعمال ہونے کی اجازت نہیں دے گا۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ پانی کو بطور ہتھیار استعمال کیا جا رہا ہے جبکہ افغان طالبان حکومت نے دہشت گردوں کو پناہ دے رکھی ہے۔پاکستانی مندوب کے مطابق تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی)، بلوچ لبریشن آرمی (بی ایل اے) اور دیگر دہشت گرد تنظیمیں افغانستان سے پاکستان میں حملوں کی منصوبہ بندی کرتی ہیں اور مختلف شہروں میں خودکش حملوں میں ملوث ہیں۔انہوں نے سلامتی کونسل کو بتایا کہ 26 فروری کو افغان طالبان حکومت نے بلااشتعال پاکستان پر حملہ کیا جبکہ افغانستان سے آنے والے دہشت گردوں نے معصوم پاکستانیوں کو نشانہ بنایا۔عاصم افتخار کا کہنا تھا کہ پاکستان نے جوابی کارروائی میں دشمن فورسز اور دہشت گردوں کو نشانہ بنایا اور انسداد دہشت گردی آپریشن کے دوران غیر ملکی اسلحہ بھی برآمد کیا۔انہوں نے مزید کہا کہ افغانستان دہشت گرد تنظیموں کے لیے محفوظ پناہ گاہ بن چکا ہے تاہم پاکستان ایک محفوظ اور پرامن افغانستان کا خواہاں ہے۔