پاک بحریہ نے علاقائی خطرات کے باعث آپریشن محافظ البحرکا آغاز کردیا
Web Desk
9 March 2026
آئی ایس پی آر کے مطابق علاقائی سمندری سلامتی کی بدلتی ہوئی صورتحال اور اہم بحری راستوں میں ممکنہ خلل کے پیش نظر پاک بحریہ سمندری تجارت کو درپیش کثیر جہتی خطرات سے نمٹنے کے لیے آپریشن محافظ البحر شروع کردیا ہے۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہےکہ اس اقدام کا مقصد قومی توانائی کی ترسیل کے بلا تعطل بہاؤ اور سمندری مواصلاتی راستوں کی حفاظت کویقینی بناناہے۔آئی ایس پی آر کے مطابق پاک بحریہ کے اسکارٹ آپریشنز، پاکستان نیشنل شپنگ کارپوریشن کے ساتھ قریبی تعاون اور رابطے میں انجام دیے جا رہے ہیں۔ پاک بحریہ موجودہ سمندری صورتحال سے پوری طرح باخبر ہے اور تجارتی جہازوں کی نقل و حرکت پر مسلسل نظر رکھے ہوئے ہے تاکہ ان کی محفوظ اور پرامن آمد و رفت کو یقینی بنایا جاسکے۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہےکہ چونکہ پاکستان کی تقریباً 90 فیصد تجارت سمندر کے ذریعے انجام پاتی ہے، اس لیے اس آپریشن کا بنیادی مقصد اہم سمندری راستوں کو محفوظ اور مستحکم رکھنا ہے۔ اس وقت پاک بحریہ کے جہاز دو تجارتی جہازوں کو تحفظ فراہم کر رہے ہیں۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہےکہ پاک بحریہ ابھرتے ہوئے سمندری سکیورٹی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے مکمل طور پر تیار ہے اور قومی جہاز رانی کے تحفظ اور علاقائی سمندری سلامتی کو یقینی بنانے کے لیے پرعزم ہے۔
متعلقہ عنوانات
گزشتہ چند گھنٹوں میں حملوں کے دوران 144 حوثی کمانڈرز اور جنگوؤں کو ہلاک یا زخمی کردیا: یمنی فورسز
19 November 2026
شی جن پنگ اور پیوٹن بھی ایران جنگ کا خاتمہ چاہتے ہیں: امریکی صدر
19 November 2026
ایران کیخلاف استعمال ہونے والی ہر سرزمین ہمارا ہدف ہوگی: پاسداران انقلاب کا انتباہ
19 November 2026
خطے کے ممالک جارح قوتوں کو ایران کیخلاف اپنی سرزمین کا استعمال کرنے سے روکیں، ایرانی وزارت خارجہ
19 November 2026
سعودیہ کی کنگ عبداللہ فنانشل ڈسٹرکٹ پر حوثی حملے کی شدید مذمت
19 November 2026
این سی سی آئی اے کا آن لائن جوئے کیخلاف پاکستان کا سب سے بڑا آپریشن، 5 ملزمان گرفتار
19 November 2026
ریاض کے فنانشل ڈسٹرکٹ ٹاور پر حوثیوں کا میزائل حملہ
19 November 2026
نیتن یاہو کی ایران کے خلاف نئی فوجی کارروائی کیلئے کوششیں تیز
19 November 2026