کے پی، سرکاری محکموں کے اجلاس ورچوئل، 50فیصد ورک فرام ہوم نافذ کرنے کی منظوری
Web Desk
9 March 2026
خیبرپختونخوا میں سرکاری محکموں کی میٹنگز کو 100 فیصد ورچوئل کرنے اور سرکاری اداروں میں 50 فیصد ورک فرام ہوم نافذکرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
وزیراعلیٰ سہیل آفرید ی کے معاون خصوصی شفیق جان کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہےکہ صوبائی کابینہ نے ان فیصلوں کی منظوری دے دی، وزیراعلیٰ کی ہدایات پر دو ماہ کے لیے فیول بچت اقدامات نافذ ہوں گے، بچت اقدامات میں توسیع صورتحال کے تجزیےکےبعد ہوگی۔
شفیع جان کاکہناتھاکہ سرکاری محکموں میں میٹنگزکو 100فیصد ورچوئل کرنےکافیصلہ کیا گیا ہے، اس کے علاوہ سرکاری گاڑیوں کے فیول الاؤنس میں25 فیصد کمی کی منظوری دی گئی ہے، اس کٹوتی سے مجموعی کٹوتی50 فیصد ہوگئی ہے جب کہ 25 فیصد کٹوتی کووڈ اقدامات کے وقت سے نافذ العمل ہے تاہم پولیس، ریسکیو اورقانون نافذ کرنے والے ادارے فیول کٹوتی سے مستثنیٰ ہوں گے۔
معاون خصوصی نے بتایا کہ سرکاری دفاتر میں 50 فیصد ورک فرام ہوم پالیسی متعارف کرانےکا فیصلہ کیا گیا ہے، وی آئی پی پروٹوکول گاڑیوں اور ہیلی کاپٹرکے غیرضروری استعمال میں بڑی کمی کا فیصلہ کیا گیا ہے جب کہ سرکاری اخراجات میں کفایت شعاری، غیر ضروری تقریبات اور سرکاری ڈنرزپربھی پابندی عائد کردی گئی ہے۔
شفیع جان نے کہا کہ جمعہ کے دن تعلیمی ادارے بند رکھنےکی تجویز ہے تاکہ فیول استعمال میں کمی لائی جاسکے، پیٹرول پمپس کی روزانہ مانیٹرنگ اورذخیرہ اندوزی کے خلاف سخت کارروائی ہوگی۔
متعلقہ عنوانات
اقوامِ متحدہ میں پاکستان کا اعزاز؛ رانا مشہود نے فیفا ورلڈ کپ 2026 کی آفیشل فٹ بال ‘ٹریونڈا’ دنیا کے سامنے پیش کر دی
20 July 2026
امریکی حملوں کے اعلان کے بعد ایران کے 5 شہروں میں دھماکوں کی آوازیں
20 July 2026
پاکستانی فری لانسرز نے مالی سال 26-2025 میں ریکارڈ 1 ارب 76 کروڑ ڈالر زرمبادلہ کمالیا
20 July 2026
ایرانی پاسداران انقلاب کا شام میں کمانڈ سینٹر پر حملہ
20 July 2026
ایران مرکزی منامہ میں کچھ مقامات کو نشانہ بنا سکتا ہے: امریکی سفارتخانے نے شہریوں کو ہدایات جاری کر دیں
20 July 2026
ایران کے شہر چابہار میں دھماکوں کی آوازیں: ایرانی میڈیا
20 July 2026
امریکی فوج نے ایران کیخلاف مسلسل نویں رات حملوں کی نئی لہر شروع کر دی
20 July 2026
سپین بیک وقت مینز اور ویمنز فٹبال ورلڈ چیمپئن بننے والا پہلا ملک بن گیا
19 July 2026