ایئرلائنز نے منسوخ شدہ پروازوں پر ریفنڈ اور ری بکنگ کی ہدایات جاری کر دیں
Web Desk
9 March 2026
بین الاقوامی فضائی آپریشن میں خلل کے پیش نظر مختلف ایئرلائنز نے مسافروں کے لیے ریفنڈ اور ری بکنگ کے حوالے سے ہدایات جاری کر دی ہیں۔
امارات ایئرلائن، فلائی دبئی اور اتحاد ایئرویز نے 28 فروری کی بکنگ والے ٹکٹس کے لیے 31 مارچ تک بغیر جرمانے کے ری بکنگ کی سہولت فراہم کی ہے، جبکہ ایئر عربیہ نے 15 دن کے اندر مفت تاریخ تبدیل کرنے کی سہولت دی ہے۔
منسوخ شدہ فلائٹ پر مسافر مکمل ریفنڈ کے لیے متعلقہ ایئرلائن کی ویب سائٹ پر موجود آن لائن فارم استعمال کر سکتے ہیں یا اپنے ٹریول ایجنٹ سے رابطہ کر سکتے ہیں۔ مسافروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ ایئرپورٹ صرف اسی صورت جائیں جب ایئرلائن کی جانب سے کنفرم بکنگ کے ساتھ رابطہ کیا گیا ہو۔
ٹرانزٹ مسافروں کو صرف اسی صورت سفر کی اجازت ہوگی جب ان کی اگلی کنیکٹنگ فلائٹ آپریٹ کر رہی ہو۔ ایک ہی ایئرلائن کے ذریعے کنیکٹنگ سفر کی صورت میں ری بکنگ کا انتظام عام طور پر ایئرلائن خود کرتی ہے۔
مسافر اپنی بکنگ ایئرلائن کی ویب سائٹ، موبائل ایپ، کسٹمر سینٹر یا اپنے ٹریول ایجنٹ کے ذریعے منظم کر سکتے ہیں۔
متعلقہ عنوانات
گزشتہ چند گھنٹوں میں حملوں کے دوران 144 حوثی کمانڈرز اور جنگوؤں کو ہلاک یا زخمی کردیا: یمنی فورسز
19 November 2026
شی جن پنگ اور پیوٹن بھی ایران جنگ کا خاتمہ چاہتے ہیں: امریکی صدر
19 November 2026
ایران کیخلاف استعمال ہونے والی ہر سرزمین ہمارا ہدف ہوگی: پاسداران انقلاب کا انتباہ
19 November 2026
خطے کے ممالک جارح قوتوں کو ایران کیخلاف اپنی سرزمین کا استعمال کرنے سے روکیں، ایرانی وزارت خارجہ
19 November 2026
سعودیہ کی کنگ عبداللہ فنانشل ڈسٹرکٹ پر حوثی حملے کی شدید مذمت
19 November 2026
این سی سی آئی اے کا آن لائن جوئے کیخلاف پاکستان کا سب سے بڑا آپریشن، 5 ملزمان گرفتار
19 November 2026
ریاض کے فنانشل ڈسٹرکٹ ٹاور پر حوثیوں کا میزائل حملہ
19 November 2026
نیتن یاہو کی ایران کے خلاف نئی فوجی کارروائی کیلئے کوششیں تیز
19 November 2026