LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
امریکی نائب صدر جے ڈی وینس کے ہاں چوتھے بچے کی ولادت؛ نوزائیدہ بیٹے کا نام ایلک نیل وینس رکھ دیا 7 ویں این ایف سی اور آرٹیکل 160 کی وضاحت کے لیے وفاقی آئینی عدالت سے رجوع کر لیا ہے: مزمل اسلم اینڈی برنہم نے برطانیہ کے 59ویں وزیر اعظم کا عہدہ سنبھال لیا پاکستان اور کینیڈا کے تعلقات میں نیا سنگِ میل، اقتصادی تعاون بڑھانے پر اتفاق الیکشن کمیشن نے سیاسی جماعتوں سے مالی گوشوارے طلب کر لیے امریکا سے لڑائی کے باوجود ثالثوں کے ذریعے پیغامات کا تبادلہ ہو رہا ہے: ایران پاکستان اور کینیڈا کے درمیان ترجیحی شعبوں میں دوطرفہ تعاون بڑھانے پر اتفاق عمران خان سے ملاقاتوں کا کیس: عدالت کا جیل انتظامیہ سے ریکارڈ پیش کرنے کا حکم امریکا کا بوشہر میں زیر تعمیر نیوکلیئر پاور پلانٹ پر حملہ خطے کیلئے خطرناک ہے: ایران وفاقی حکومت کا کفایت شعاری اقدامات جاری رکھنے کا فیصلہ شہباز شریف کے ہتکِ عزت دعوے کا کیس، وکیل کی درخواست پر دلائل طلب قائمہ کمیٹیوں میں واپسی کا فیصلہ بانی پی ٹی آئی کی منظوری سے مشروط عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں 3 فیصد سے زائد اضافہ کاروباری ہفتے کے پہلے روز سٹاک مارکیٹ میں شدید مندی کا رجحان ایران مختلف ذرائع سے مذاکرات کی خواہش کا اشارہ دے رہا ہے: امریکی وزیر خارجہ

دنیا میں جو تیل مہنگا ہو گا اس کے اثرات تو پاکستان تک پہنچے ہی نہیں،سید نوید قمر

Web Desk

9 March 2026

اسلام آباد: قومی اسمبلی کے اجلاس میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر اپوزیشن نے شدید ردعمل دیا۔ رکن قومی اسمبلی سید نوید قمر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایران میں بمباری اور آبنائے ہرمز میں نقل و حرکت تقریباً بند ہونے کے باعث خطے میں تیل کی سپلائی محدود ہو گئی ہے، جس کے نتیجے میں عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان آئی ایم ایف پروگرام میں شامل ہے، لیکن حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں 55 روپے فی لیٹر اضافہ کر دیا، جس سے اربوں روپے کا فائدہ کسی کو پہنچایا جا رہا ہے۔ نوید قمر نے سوال اٹھایا کہ یہ اضافہ آئی ایم ایف کی ہدایت پر نہیں کیا گیا، لہٰذا حکومت واضح کرے کہ اس اقدام سے کس کو فائدہ پہنچایا جا رہا ہے۔

انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ عوام پر بوجھ ڈالنے کے بجائے پیٹرولیم قیمتوں میں اضافے کا فیصلہ واپس لیا جائے۔

نوید قمر کی تقریر کے بعد اپوزیشن ارکان نے بھی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر بات کرنے کے لیے فلور مانگا، تاہم اجازت نہ ملنے پر ایوان میں شور شرابہ شروع ہو گیا۔ بعد ازاں قومی اسمبلی کا اجلاس 10 مارچ بروز منگل دن 12 بجے تک ملتوی کر دیا گیا۔