برطانوی ہائی کمشنر جین میریئٹ کا این ڈی ایم اے ہیڈکوارٹرز اور این ای او سی کا دورہ
Web Desk
9 March 2026
اسلام آباد: برطانیہ کی ہائی کمشنر جین میریئٹ نے این ڈی ایم اے ہیڈکوارٹرز کا دورہ کیا اور نیشنل ایمرجنسیز آپریشن سینٹر (این ای او سی) کا معائنہ کیا۔ اس موقع پر چیئرمین این ڈی ایم اے لیفٹیننٹ جنرل انعام حیدر ملک سے ان کی ملاقات بھی ہوئی۔
برطانوی ہائی کمشنر کو پاکستان میں آفات سے نمٹنے کے لیے پیشگی تیاری، آگاہی کے نظام اور نیشنل ایمرجنسیز آپریشن سینٹر کی تکنیکی صلاحیتوں کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ انہیں این ڈی ایم اے کے ڈیجیٹل پورٹلز، موبائل ایپلیکیشن اور ٹیکنالوجی پر مبنی اقدامات سے بھی آگاہ کیا گیا۔
چیئرمین این ڈی ایم اے نے قومی سطح پر آفات سے نمٹنے اور خطرات کے تدارک میں ادارے کے کردار پر بریفنگ دیتے ہوئے 2026 کے دوران پاکستان اور دیگر ممالک کو درپیش ممکنہ خطرات کے بارے میں بھی آگاہ کیا۔
اس موقع پر جین میریئٹ نے آفات سے نمٹنے کے لیے این ڈی ایم اے کے جدید اور مربوط نظام کو سراہتے ہوئے کہا کہ نیشنل ایمرجنسیز آپریشن سینٹر دنیا کے بہترین ایمرجنسی سینٹرز میں سے ایک ہے۔ ملاقات میں پاکستان اور برطانیہ کے درمیان ڈیزاسٹر رسک ریڈکشن اور کلائمیٹ ریزیلینس کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
متعلقہ عنوانات
امریکی نائب صدر جے ڈی وینس کے ہاں چوتھے بچے کی ولادت؛ نوزائیدہ بیٹے کا نام ایلک نیل وینس رکھ دیا
20 July 2026
7 ویں این ایف سی اور آرٹیکل 160 کی وضاحت کے لیے وفاقی آئینی عدالت سے رجوع کر لیا ہے: مزمل اسلم
20 July 2026
ڈویڈنڈ انکم پر 35 فیصد ٹیکس وصولی کا ایف بی آر کا موقف مسترد
20 July 2026
اینڈی برنہم نے برطانیہ کے 59ویں وزیر اعظم کا عہدہ سنبھال لیا
20 July 2026
پاکستان اور کینیڈا کے تعلقات میں نیا سنگِ میل، اقتصادی تعاون بڑھانے پر اتفاق
20 July 2026
الیکشن کمیشن نے سیاسی جماعتوں سے مالی گوشوارے طلب کر لیے
20 July 2026
امریکا سے لڑائی کے باوجود ثالثوں کے ذریعے پیغامات کا تبادلہ ہو رہا ہے: ایران
20 July 2026
پاکستان اور کینیڈا کے درمیان ترجیحی شعبوں میں دوطرفہ تعاون بڑھانے پر اتفاق
20 July 2026