یو ای ٹی کالاشاہ کوکو کیمپس میں 18 سالہ طالبعلم کی موت، طلبا کا احتجاج
Web Desk
9 March 2026
لاہور: یو ای ٹی کالاشاہ کوکو کیمپس میں 18 سالہ طالبعلم فہد کی اچانک موت پر طلبا نے احتجاج شروع کر دیا۔ طلبا کا کہنا ہے کہ طالبعلم کی طبعیت ناساز ہونے کے باوجود ایمبولنس بروقت فراہم نہیں کی گئی اور یونیورسٹی کے میڈیکل سنٹر میں کوئی ڈاکٹر موجود نہیں تھا، جس کی وجہ سے فہد کو تاخیر سے شاہدرہ اسپتال منتقل کیا گیا اور اس کی موت واقع ہوئی۔
طالبعلم کمپیوٹنگ انجینئرنگ کے دوسرے سمسٹر میں زیر تعلیم تھا اور بہاولنگر سے تعلق رکھتا تھا، وہ ہوسٹل میں مقیم تھا۔ طلبا یونیورسٹی انتظامیہ کے خلاف شدید نعرے بازی کر رہے ہیں اور مزید تحقیقات کا مطالبہ کر رہے ہیں۔
یونیورسٹی کے ترجمان کا کہنا ہے کہ طالبعلم کو وقت پر ایمبولنس فراہم کی گئی تھی اور وہ گردن توڑ بخار کے باعث ہسپتال میں پہنچنے کے بعد انتقال کر گیا۔ یونیورسٹی نے تحقیقات جاری رکھنے کا عندیہ دیا ہے۔
متعلقہ عنوانات
این سی سی آئی اے کا آن لائن جوئے کیخلاف پاکستان کا سب سے بڑا آپریشن، 5 ملزمان گرفتار
19 November 2026
کوہاٹ میں سونے کی غیر قانونی کان کنی کے الزامات: سینیٹر خرم ذیشان کا گورنر کے پی فیصل کریم کنڈی کو 5 کروڑ ہرجانے کا نوٹس بھیجنے کا فیصلہ
19 November 2026
کوٹ لکھپت جیل میں قید پی ٹی آئی قیادت کا چیف جسٹس پاکستان اور چیف جسٹس آئی ایچ سی کو خط، عدالتی احکامات پر عملدرآمد کا مطالبہ
19 November 2026
پٹرول ایک روپیہ فی لٹر مہنگا، ڈیزل کی قیمت برقرار
19 November 2026
زرمبادلہ کے ذخائر میں 1.50 کروڑ ڈالر کا اضافہ ریکارڈ
19 November 2026
بابا گرو نانک کے جنم دن کی تقریبات، ننکانہ صاحب میں تعلیمی ادارے بند رکھنے کا اعلان
19 November 2026
حکومت کیساتھ مذاکرات مکمل، پٹرولیم لیوی میں کمی کیلئے پیکیج تیار: لیاقت بلوچ
19 November 2026
سابق وفاقی وزیر چوہدری لیاقت عباس گھر میں مردہ حالت میں پائے گئے، موت مشکوک قرار
19 November 2026