LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
ثالثوں کی امریکا اور ایران کے درمیان 10 روزہ جنگ بندی کیلئے کوششیں دریائے چناب میں ہیڈ مرالہ پر نچلے درجے کا سیلاب، ضلعی انتظامیہ الرٹ ایران کو ایک امریکی فوجی کے قتل کی کئی گنا زیادہ قیمت چکانا پڑے گی: ٹرمپ آبنائے ہرمز میں دو یونانی بحری جہازوں پر میزائل حملے لبنان اور اسرائیل کے درمیان مفاہمتوں پر عمل درآمد شروع، سکیورٹی زونز قائم حوثیوں کی سعودی عرب کے خلاف بحری ناکہ بندی کا اعلان ایرانی حملوں میں درجنوں امریکی فوجی زخمی ہوئے اور نقصانات چھپایا گیا: نیویارک ٹائمز ایرانی وزیر داخلہ اسکندر مومنی پاکستان پہنچ گئے، محسن نقوی نے استقبال کیا فیلڈ مارشل سے کینیڈین وزیر خارجہ کی ملاقات، دوطرفہ تعاون بڑھانے پر اتفاق آبنائے ہرمز سے امریکی اتحادیوں کی آمدورفت مشکل بنائیں گے، ایرانی فوج کا انتباہ لنڈی کوتل اور جمرود میں سیلابی ریلے میں بہنے والے 6 افراد کی لاشیں برآمد امریکی نائب صدر جے ڈی وینس کے ہاں چوتھے بچے کی ولادت؛ نوزائیدہ بیٹے کا نام ایلک نیل وینس رکھ دیا 7 ویں این ایف سی اور آرٹیکل 160 کی وضاحت کے لیے وفاقی آئینی عدالت سے رجوع کر لیا ہے: مزمل اسلم اینڈی برنہم نے برطانیہ کے 59ویں وزیر اعظم کا عہدہ سنبھال لیا پاکستان اور کینیڈا کے تعلقات میں نیا سنگِ میل، اقتصادی تعاون بڑھانے پر اتفاق

پاکستان نے افغانستان میں کسی شہری علاقے کو نشانہ نہیں بنایا: عطاء اللہ تارڑ

Web Desk

9 March 2026

وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ پاکستان نے افغانستان میں کسی شہری علاقے کو نشانہ نہیں بنایا اور تمام کارروائیاں دہشت گردوں کے بنیادی ڈھانچے اور معاون نظام کے خلاف درست انٹیلی جنس پر مبنی ہیں۔ غیر ملکی جریدوں سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ افغان طالبان حکومت کی جانب سے پیش کیے جانے والے اعداد و شمار سنجیدہ نہیں اور اقوام متحدہ کی رپورٹیں بھی مکمل طور پر طالبان حکومت پر مبنی ہیں۔

وزیر اطلاعات نے افغان طالبان اور فتنہ الخوارج کے دہشت گردوں کے حملوں کو بھی اس بات کی تصدیق قرار دیا کہ افغان سرزمین پر سرگرم دہشت گرد تنظیموں اور طالبان حکومت کے درمیان رابطہ موجود ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان نے دہشت گردوں اور ان کے معاونین بشمول افغان طالبان کے فوجی اڈوں کو فوری اور مؤثر انداز میں نشانہ بنایا اور کسی شہری علاقے کو نقصان نہیں پہنچایا۔