کفایت شعاری پالیسی اجلاس: وفاقی کابینہ کا 2 ماہ کی تنخواہ نہ لینے کا فیصلہ
Web Desk
9 March 2026
اسلام آباد: وزیراعظم محمد شہباز شریف کی ہدایت پر ملکی معیشت کے استحکام کے لیے کفایت شعاری اور سادگی پر مبنی اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔ وزیراعظم کی زیرصدارت ہونے والی مشاورت میں نائب وزیراعظم اسحاق ڈار، وزیر خزانہ محمد اورنگزیب، وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال سمیت اویس لغاری، علی پرویز ملک، عطا اللہ تارڑ، مصدق مسعود ملک اور ہارون اختر نے شرکت کی، جبکہ چاروں صوبوں کے نمائندے اور اعلیٰ سرکاری حکام بھی اجلاس میں موجود تھے۔
اجلاس میں ممکنہ عالمی و علاقائی کشیدگی کے پاکستان کی معیشت پر اثرات اور جنگ کی صورت میں ممکنہ معاشی چیلنجز پر بریفنگ دی گئی۔ شرکا کو بتایا گیا کہ توانائی کی فراہمی اور عالمی منڈیوں میں قیمتوں کے اتار چڑھاؤ کے باعث بعض چیلنجز درپیش ہو سکتے ہیں، تاہم ملک میں پیٹرول، ڈیزل اور دیگر پیٹرولیم مصنوعات کے مناسب ذخائر موجود ہیں اور کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے پیشگی انتظامات مکمل ہیں۔
وزیراعظم نے کہا کہ حکومت صورتحال پر کڑی نظر رکھے ہوئے ہے اور قومی معیشت کا استحکام اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے مشکل حالات میں عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کرنے کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے تمام سرکاری ملازمین اور وزرا کو سادگی اور کفایت شعاری اختیار کرنے کی تلقین کی۔
اجلاس میں اس بات پر بھی زور دیا گیا کہ کفایت شعاری کے اقدامات صنعتی اور زرعی شعبوں پر لاگو نہ کیے جائیں تاکہ ملکی پیداوار، برآمدات اور غذائی تحفظ متاثر نہ ہو۔ وزیراعظم نے وسائل کے مؤثر استعمال، توانائی کی بچت اور ایندھن کے محتاط استعمال کو یقینی بنانے کی ہدایت بھی کی۔
اجلاس میں سرکاری وسائل کی بچت اور توانائی کے مؤثر استعمال کے لیے طلب و رسد کی مسلسل نگرانی کا فیصلہ کیا گیا، جبکہ ورک فرام ہوم اور ڈیجیٹل کنیکٹوٹی میں کسی قسم کی رکاوٹ نہ آنے دینے اور آن لائن کام کرنے والوں کو بلا رکاوٹ انٹرنیٹ سہولت فراہم کرنے کی ہدایت بھی دی گئی۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم اور وفاقی کابینہ کے ارکان نے قومی کفایت شعاری پلان کے تحت صورتحال بہتر ہونے تک تنخواہیں اور مراعات نہ لینے کا فیصلہ بھی کیا ہے۔
متعلقہ عنوانات
امریکی نائب صدر جے ڈی وینس کے ہاں چوتھے بچے کی ولادت؛ نوزائیدہ بیٹے کا نام ایلک نیل وینس رکھ دیا
20 July 2026
7 ویں این ایف سی اور آرٹیکل 160 کی وضاحت کے لیے وفاقی آئینی عدالت سے رجوع کر لیا ہے: مزمل اسلم
20 July 2026
ڈویڈنڈ انکم پر 35 فیصد ٹیکس وصولی کا ایف بی آر کا موقف مسترد
20 July 2026
اینڈی برنہم نے برطانیہ کے 59ویں وزیر اعظم کا عہدہ سنبھال لیا
20 July 2026
پاکستان اور کینیڈا کے تعلقات میں نیا سنگِ میل، اقتصادی تعاون بڑھانے پر اتفاق
20 July 2026
الیکشن کمیشن نے سیاسی جماعتوں سے مالی گوشوارے طلب کر لیے
20 July 2026
امریکا سے لڑائی کے باوجود ثالثوں کے ذریعے پیغامات کا تبادلہ ہو رہا ہے: ایران
20 July 2026
پاکستان اور کینیڈا کے درمیان ترجیحی شعبوں میں دوطرفہ تعاون بڑھانے پر اتفاق
20 July 2026