LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
گزشتہ چند گھنٹوں میں حملوں کے دوران 144 حوثی کمانڈرز اور جنگوؤں کو ہلاک یا زخمی کردیا: یمنی فورسز شی جن پنگ اور پیوٹن بھی ایران جنگ کا خاتمہ چاہتے ہیں: امریکی صدر ایران کیخلاف استعمال ہونے والی ہر سرزمین ہمارا ہدف ہوگی: پاسداران انقلاب کا انتباہ خطے کے ممالک جارح قوتوں کو ایران کیخلاف اپنی سرزمین کا استعمال کرنے سے روکیں، ایرانی وزارت خارجہ سعودیہ کی کنگ عبداللہ فنانشل ڈسٹرکٹ پر حوثی حملے کی شدید مذمت این سی سی آئی اے کا آن لائن جوئے کیخلاف پاکستان کا سب سے بڑا آپریشن، 5 ملزمان گرفتار ریاض کے فنانشل ڈسٹرکٹ ٹاور پر حوثیوں کا میزائل حملہ نیتن یاہو کی ایران کے خلاف نئی فوجی کارروائی کیلئے کوششیں تیز کوہاٹ میں سونے کی غیر قانونی کان کنی کے الزامات: سینیٹر خرم ذیشان کا گورنر کے پی فیصل کریم کنڈی کو 5 کروڑ ہرجانے کا نوٹس بھیجنے کا فیصلہ کوٹ لکھپت جیل میں قید پی ٹی آئی قیادت کا چیف جسٹس پاکستان اور چیف جسٹس آئی ایچ سی کو خط، عدالتی احکامات پر عملدرآمد کا مطالبہ پٹرول ایک روپیہ فی لٹر مہنگا، ڈیزل کی قیمت برقرار زرمبادلہ کے ذخائر میں 1.50 کروڑ ڈالر کا اضافہ ریکارڈ ابوظہبی عدالت کا بائنانس کے 6.5 ارب ڈالر کے اثاثے منجمد کرنے کا حکم صومالیہ کا اماراتی سفیر کو 72 گھنٹوں میں ملک چھوڑنے کا حکم، اپنا سفیر بھی واپس بلا لیا بابا گرو نانک کے جنم دن کی تقریبات، ننکانہ صاحب میں تعلیمی ادارے بند رکھنے کا اعلان

ایران کیخلاف بات کرنے والا اسرائیل اور امریکا کا ایجنٹ ہے، حافظ نعیم الرحمان

Web Desk

9 March 2026

امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ ایران کے خلاف بات کرنے والا دراصل اسرائیل اور امریکا کا ایجنٹ ہے اور پاکستانی قوم ایران کے ساتھ کھڑی ہے۔ انہوں نے حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ علاقائی کشیدگی کے باوجود پیٹرول کی قیمتوں میں 55 روپے اضافہ کرکے عوام پر بوجھ ڈال دیا گیا، حالانکہ وافر سٹاک موجود تھا۔

حافظ نعیم الرحمان نے بتایا کہ ماہانہ تقریباً 50 ارب روپے پیٹرول لیوی کی مد میں وصول کیے جا رہے ہیں اور مڈل کلاس پہلے ہی مہنگائی، بجلی کے بلوں اور مختلف ٹیکسز کے بوجھ تلے دب چکی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ بڑی شوگر ملز ٹیکس چوری کر رہی ہیں، جبکہ عام شہری پر مزید بوجھ ڈالا جا رہا ہے۔

کراچی کے ترقیاتی منصوبوں پر بھی تنقید کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تین سال میں 400 کروڑ روپے خرچ کر کے صرف دو پتلی گلیاں بنائی گئیں اور کے فور منصوبہ 15 سال بعد بھی مکمل نہیں ہوا۔ علاقائی صورتحال پر بات کرتے ہوئے انہوں نے خبردار کیا کہ ایران کے بعد ترکی اور پاکستان بھی اسرائیل کے ریڈار پر ہیں، اور اگر ایران پیچھے ہٹا تو دباؤ پاکستان پر آ سکتا ہے۔

انہوں نے وزیراعظم شہباز شریف سے مطالبہ کیا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو نوبل انعام دینے کے بیان پر قوم سے معافی مانگیں اور حکومت واضح مؤقف اختیار کرے۔ حافظ نعیم الرحمان نے مزید کہا کہ مسلم لیگ (ن)، تحریک انصاف اور پیپلز پارٹی اسرائیل کی مذمت تو کرتی ہیں مگر امریکا اور اسرائیل کا نام لینے سے گریز کرتی ہیں۔