LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
ایران اور امریکا کے درمیان مذاکرات کے دوسرے راؤنڈ کا آغاز پاکستان پیپلز پارٹی اور استحکام پاکستان پارٹی کے درمیان حکومت سازی کے معاملات طے پا گئے۔ وزیراعظم اور فیلڈ مارشل کی ایرانی وفد سے اہم ملاقات، باضابطہ مذاکرات سے قبل مشاورت اسلام آباد مفاہمتی یادداشت کی تمام شقیں ہمارے حق میں ہیں: ایرانی صدر ایران امریکہ مذاکرات آج: وزیراعظم، فیلڈ مارشل کی امریکی نائب صدر جے ڈی وینس سے ملاقات قومی اسمبلی: 29 وزارتوں اور ڈویژنوں کے 40 کھرب 48 ارب کے 89 مطالبات زر منظور پاکستان ’اسلام آباد مفاہمتی یادداشت‘ پر عملدرآمد کیلئے کردار ادا کرے گا: دفتر خارجہ وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر اعلیٰ سطح کے مذاکرات کے لیے سوئٹزرلینڈ پہنچ گئے قومی اسمبلی میں بجٹ کی منظوری کا عمل آج باضابطہ طور پر شروع ہوگا امریکی نائب صدر جے ڈی وینس ایران سے مذاکرات کیلئے سوئٹزرلینڈ پہنچ گئے مسلم دنیا کی پہلی خاتون وزیراعظم بینظیر بھٹو کی آج 73 ویں سالگرہ اسلام آباد مفاہمتی یادداشت کے تحت امریکہ ایران تکنیکی سطح کے مذاکرات آج سوئٹزرلینڈ میں ہوں گے میناب کے مظلوم بچوں اور شہدا کو اپنے طرزِ عمل کا گواہ سمجھتے ہیں، باقر قالیباف اسحاق ڈار مصر پہنچ گئے، علاقائی وزرائے خارجہ اجلاس میں شرکت کریں گے امریکا ایران مذاکرات کل شروع ہونے کا امکان، صورتحال بہتر ہونے کا دعویٰ

مجتبیٰ خامنہ ای کی قیادت میں اسرائیل پر میزائل حملے، لبنان میں جھڑپیں، کئی شہری شہید

Web Desk

9 March 2026

مشرقِ وسطیٰ میں کشیدگی مزید بڑھ گئی ہے جہاں ایران کی جانب سے اسرائیل پر نئے میزائل حملے کیے گئے جبکہ اسرائیلی فوج لبنان میں داخل ہوگئی ہے اور حزب اللہ کے ساتھ جھڑپوں میں شدت آ گئی ہے۔ دوسری جانب بحرین میں ڈرون حملے کے نتیجے میں 32 افراد زخمی ہو گئے۔

ایران کے سرکاری نشریاتی ادارے کے مطابق ملک نے اپنے نئے رہنما مجتبیٰ خامنہ ای کی قیادت میں پہلی بار اسرائیل کی جانب میزائل داغے ہیں۔ جاری کی گئی میزائل کی تصویر پر ’’لبیک سید مجتبیٰ‘‘ درج تھا۔

لبنان میں جھڑپیں
مشرقی لبنان میں اسرائیلی زمینی فوج داخل ہو گئی جس کے بعد لبنانی افواج اور مزاحمتی تنظیم حزب اللہ کے ساتھ جھڑپیں شروع ہو گئیں۔ اسرائیلی فوج ہیلی کاپٹر کے ذریعے مشرقی لبنان میں اتری۔
حزب اللہ نے ایک اسرائیلی فوجی ہیلی کاپٹر کو تباہ کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ اسرائیل کی جانب سے دارالحکومت بیروت کے نواحی علاقے الغبیری پر حملے بھی کیے گئے جن میں کئی شہری شہید اور زخمی ہو گئے۔

سعودی عرب کا ردعمل
سعودی عرب نے خبردار کیا ہے کہ اگر ایران کے حملے جاری رہے تو اس کے سب سے زیادہ نقصانات خود تہران کو برداشت کرنا پڑیں گے۔ سعودی وزارت خارجہ نے ایران کی جانب سے سعودی عرب اور دیگر خلیجی، عرب اور اسلامی ممالک پر حملوں کی سخت مذمت کرتے ہوئے انہیں گھناؤنا اقدام قرار دیا۔

بحرین میں ڈرون حملہ
بحرین کی سرکاری نیوز ایجنسی کے مطابق ایران کے ڈرون حملے کے نتیجے میں دارالحکومت کے قریب کم از کم 32 افراد زخمی ہوئے۔ زخمیوں میں ایک 17 سالہ لڑکی بھی شامل ہے جس کے سر اور آنکھوں پر شدید چوٹیں آئی ہیں جبکہ زخمیوں میں سب سے کم عمر دو ماہ کا بچہ ہے۔
حکام کے مطابق زخمیوں میں سے چار افراد کی حالت نازک ہے اور بعض بچوں کو سرجری کی ضرورت پڑ سکتی ہے۔ اطلاعات کے مطابق بحرین کی بیپکو آئل ریفائنری پر بھی حملہ ہوا جس کے بعد وہاں سے دھوئیں کے بادل اٹھتے دیکھے گئے۔

عمان کا بیان
عمان کے وزیر خارجہ نے ایران کے خلاف اسرائیل اور امریکا کی کارروائی کو غیر اخلاقی اور غیر قانونی قرار دیتے ہوئے کہا کہ خطہ اس وقت ایک خطرناک موڑ پر کھڑا ہے۔ انہوں نے فریقین سے جنگ بندی اور سفارتی مذاکرات کی طرف واپسی کی اپیل کی۔

امریکی عملے کو سعودی عرب چھوڑنے کی ہدایت
خلیجی ممالک میں ایران کے ڈرون حملوں کے بعد امریکی محکمہ خارجہ نے غیر ہنگامی امریکی سرکاری ملازمین اور ان کے اہل خانہ کو سعودی عرب چھوڑنے کی ہدایت جاری کر دی ہے۔ امریکی شہریوں کو سکیورٹی خدشات کے باعث سعودی عرب کے سفر پر دوبارہ غور کرنے کا بھی کہا گیا ہے۔

یو اے ای کا دعویٰ
متحدہ عرب امارات کی وزارت خارجہ کے مطابق ایران نے خطے میں 1,400 سے زائد ڈرون حملے کیے ہیں جس کے نتیجے میں شہری ہلاکتیں اور زخمی ہونے کے واقعات پیش آئے ہیں۔

سعودی عرب میں جانی نقصان
سعودی عرب کے شہر الخرج میں ایک رہائشی علاقے پر ملٹری پروجیکٹائل گرنے سے دو افراد ہلاک اور 12 زخمی ہو گئے۔ حکام کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں ایک بھارتی اور ایک بنگلہ دیشی شہری شامل ہے جبکہ زخمیوں میں متعدد بنگلہ دیشی شہری بھی شامل ہیں