پاک افغان کشیدگی :چین متحرک، نمائندہ کابل روانہ
Web Desk
9 March 2026
چین نے پاکستان اور افغانستان کے درمیان گزشتہ 10 دنوں سے جاری کشیدگی ختم کرانے کے لیے اقدامات شروع کر دیے ہیں۔ اس سلسلے میں چین کے خصوصی نمائندہ برائے افغانستان، یو شیاؤ یونگ، کو کابل بھیج دیا گیا جہاں انہوں نے اتوار کو افغانستان کے وزیر خارجہ ملا امیرخان متقی سے ملاقات کی۔
افغان وزارت خارجہ کے بیان کے مطابق ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے دوطرفہ تعاون اور خطے میں خراب ہوتی ہوئی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔ چینی نمائندے نے افغان حکومت پر زور دیا کہ پاکستان کے ساتھ کشیدگی کو مذاکرات اور سفارتکاری کے ذریعے ختم کیا جائے، کیونکہ دونوں ملکوں کے درمیان کشیدگی کا خاتمہ خطے کے استحکام اور سلامتی کے لیے ضروری ہے۔
یو شیاؤ یونگ نے کہا کہ چین حالات کو بہتر بنانے کے لیے دونوں ملکوں کے ساتھ رابطے میں ہے۔ ان کا یہ دورہ ایسے موقع پر ہوا ہے جب سرحدی جھڑپیں جاری ہیں اور پاکستان نے افغان سرزمین پر دہشت گرد گروپوں کے خلاف کارروائیاں کی ہیں۔ اسلام آباد کے حکام کا کہنا ہے کہ افغان حکومت سرحد پار سے دہشت گردوں کو روکنے میں ناکام رہی ہے۔ طالبان حکومت نے ہمیشہ پاکستان کے اقدامات کو اپنی خودمختاری کی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔
متعلقہ عنوانات
الیکشن کمیشن کی بڑی کارروائی؛ سابق چیف جسٹس افتخار چوہدری کی جماعت سمیت 2 سیاسی پارٹیاں ڈی لسٹ
30 April 2026
ملک بھر میں گیس بحران بڑھنے لگا، گھریلو کنکشن پر پاپندی
30 April 2026
حامد خان کا وفاقی آئینی عدالت کو ماننے سے انکار؛ چیف جسٹس سے ججز ٹرانسفر کیس میں مداخلت کا مطالبہ
30 April 2026
شہریوں کے لیے بڑی خوشخبری؛ نارمل پاسپورٹ کی مدت 21 سے کم کر کے 14 دن مقرر
30 April 2026
پاک بحریہ کی پہلی ‘ہنگور کلاس’ آبدوز بیڑے میں شامل؛ صدرِ مملکت کی چین میں کمیشننگ تقریب میں شرکت
30 April 2026
وزیراعظم نے اپنا گھر سکیم کا اجرا کر دیا، اہل افراد میں چیک تقسیم
30 April 2026
وفاقی آئینی عدالت نے سندھ ہائیکورٹ فیصلہ معطل کردیا
30 April 2026
آبنائے ہرمز کی بندش، بحران سنگین ہونے لگا
30 April 2026