LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
‘ایران جلد ہوش کے ناخن لے’، ٹرمپ نے بندوق تھامے ’اے آئی جنریٹڈ‘ فوٹو شیئر کردی پاکستان میں کرپشن بارے آئی ایم ایف رپورٹ معتصب، نامناسب ہے: چیئرمین نیب بلاول بھٹو زرداری سے ازبکستان کے نووئی ریجن کے گورنر کی ملاقات پاکستان کی کوششوں سے جنگ بندی ہوئی، توسیع بھی کی گئی جو تاحال برقرار ہے: وزیراعظم پاک افغان سرحد پر افغان طالبان کی بلا اشتعال جارحیت، پاک فوج کا بھرپور جواب وزیراعظم سے کابینہ ارکان کی ملاقاتیں،وزارتوں سے متعلقہ اُمور پر تبادلہ خیال وفاقی کابینہ کا اجلاس، مشرقِ وسطیٰ تنازع میں پاکستان کی کوششوں کا جائزہ بانی پی ٹی آئی بلاوجہ جیل میں ہیں، نظریہ قید نہیں کیا جا سکتا: سہیل آفریدی قدرتی آفات کے تباہ کن اثرات کم کرنے کیلئے مضبوط انفراسٹرکچر ناگزیر ہے: وزیراعظم پاکستان سٹاک مارکیٹ میں 2 روز کی مندی کے بعد آج مثبت رجحان امریکا نے ایران کے 35 اداروں اور شخصیات پر پابندیاں عائد کر دیں پاکستان کرپٹو کونسل کا ایکسچینج کمپنیوں کو کرپٹو لائسنس جاری کرنے کا عندیہ پینٹاگون شاید صدر ٹرمپ کو ایران جنگ کی مکمل تصویر نہیں دکھا رہا، امریکی میڈیا کا انکشاف جرمنی کا ایران سے آبنائے ہرمز کی ناکہ بندی ختم کرنے کا مطالبہ ایران کیخلاف جنگ: امریکا اور برطانیہ کے تعلقات شدید کشیدگی کا شکار

صدقہ فطر اور فدیہ صوم کی کم از کم رقم 300 روپے مقرر، اسلامی نظریاتی کونسل نے نصاب جاری کر دیا

Web Desk

8 March 2026

اسلام آباد: اسلامی نظریاتی کونسل کے چیئرمین  علامہ راغب نعیمی نے رواں سال کے لیے صدقہ فطر اور فدیہ صوم کا نصاب جاری کر دیا ہے۔

چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل کے مطابق رواں سال صدقہ فطر اور فدیہ صوم کم از کم 300 روپے فی کس ادا کیا جائے۔ انہوں نے بتایا کہ جو کے حساب سے 1100 روپے جبکہ کھجور کے حساب سے 1600 روپے صدقہ فطر اور فدیہ صوم ادا کرنا ہوگا۔

ڈاکٹر راغب حسین نعیمی نے کہا کہ صدقہ فطر ہر مرد، عورت، چھوٹے اور بڑے مسلمان پر فرض ہے اور صاحب استطاعت افراد کو چاہیے کہ وہ اپنی مالی حیثیت کے مطابق زیادہ رقم ادا کریں تاکہ زیادہ مستحق افراد کی مدد ممکن ہو سکے۔

ان کے مطابق کشمش کے حساب سے 3800 روپے جبکہ منقیٰ کے حساب سے 5400 روپے صدقہ فطر اور فدیہ صوم ادا کیا جا سکتا ہے، جبکہ سرکاری آٹے کے حساب سے کم از کم 200 روپے بھی ادا کیے جا سکتے ہیں۔

چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل نے مزید کہا کہ گندم کے حساب سے 30 روزوں کا فدیہ 9000 روپے بنتا ہے جبکہ جو کے حساب سے 30 روزوں کا فدیہ 33000 روپے ادا کرنا ہوگا۔

اسی طرح کھجور کے حساب سے 30 روزوں کا فدیہ 48000 روپے، کشمش کے حساب سے 114000 روپے جبکہ منقیٰ کے حساب سے 162000 روپے ادا کرنا ہوں گے۔

انہوں نے بتایا کہ سرکاری آٹے کے حساب سے 30 روزوں کا فدیہ 6000 روپے بنتا ہے۔

ڈاکٹر راغب حسین نعیمی کے مطابق گندم کا نصاب وزن کے لحاظ سے نصف صاع یعنی احتیاطاً دو کلوگرام جبکہ جو، کھجور اور منقیٰ کا نصاب ایک صاع یعنی تقریباً چار کلوگرام بنتا ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ پنجاب کے علاوہ دیگر صوبوں کے رہائشی اپنے علاقوں میں اجناس کی قیمتوں کے مطابق صدقہ فطر اور فدیہ صوم ادا کریں۔