پٹرول مہنگا کر کے عوام پر بوجھ ڈالا گیا، حکومت معیشت سنبھالنے میں ناکام رہی: تیمور سلیم جھگڑا
Web Desk
8 March 2026
لاہور: تحریک تحفظ آئین پاکستان کے رہنما تیمور سلیم جھگڑا نے کہا ہے کہ حالیہ عدالتی فیصلے اور حکومتی معاشی پالیسیوں نے ملک میں مزید بے یقینی پیدا کر دی ہے۔
لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ گزشتہ روز عدالت کی جانب سے پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں کے خلاف آنے والا فیصلہ قابل مذمت ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ زولفی بخاری نو مئی کے واقعات کے وقت پاکستان میں موجود ہی نہیں تھے۔
تیمور سلیم جھگڑا نے کہا کہ اس وقت دنیا میں تیل کی قیمتیں بڑھ رہی ہیں جبکہ حکومت نے گزشتہ چار برسوں میں معیشت کی بہتری کے لیے کوئی مؤثر اصلاحات نہیں کیں۔ حکومت عوام سے قربانی مانگ رہی ہے حالانکہ اس نے خود اپنے اخراجات کم نہیں کیے۔
انہوں نے کہا کہ حکومت کی پالیسیوں کے باعث معیشت کو شدید نقصان پہنچا ہے اور عوام پر پٹرول کی قیمتوں میں اضافے کی صورت میں بوجھ ڈالا گیا ہے۔ اگر حکومت کے پاس وسائل موجود ہیں تو پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں پر سبسڈی دی جا سکتی تھی۔
ان کا کہنا تھا کہ حکومت پہلے کرپٹو کرنسی کی بات کرتی رہی مگر آج اس حوالے سے کوئی واضح پالیسی نظر نہیں آتی۔ اسی طرح حکومت نے سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو نوبل امن انعام کے لیے نامزد کرنے کی بات بھی کی تھی۔
تیمور سلیم جھگڑا نے کہا کہ موجودہ علاقائی کشیدگی اور جنگی صورتحال کے بعد بیرونی سرمایہ کاری آنا مشکل ہو جائے گا۔ جب یہ جنگ ختم ہو گی تو خلیجی ممالک اپنی معیشت کو سنبھالنے میں مصروف ہوں گے جس سے پاکستانی محنت کشوں اور معیشت پر بھی اثر پڑ سکتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ کورونا وبا کے بعد بھی ملکی معاشی صورتحال اتنی خراب نہیں تھی جتنی آج ہے۔ ان کے مطابق وفاقی وزیر احسن اقبال خود اعتراف کر چکے ہیں کہ 2015 کے مقابلے میں شہریوں کی قوت خرید بارہ فیصد کم ہو چکی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ملک کی برآمدات 2022 کے مقابلے میں کم ہو چکی ہیں جبکہ خلیجی تعاون کونسل کے ممالک میں جنگی صورتحال کے باعث تیل کی صنعت بھی متاثر ہو رہی ہے۔
تیمور سلیم جھگڑا کا کہنا تھا کہ حکمرانوں کو چاہیے کہ وہ پہلے اپنے اخراجات اور مراعات کم کریں۔ ان کے مطابق دنیا کے کئی ترقی یافتہ علاقوں کے گورنروں کے پاس سرکاری جہاز نہیں ہوتے جبکہ یہاں سرکاری وسائل کا بے دریغ استعمال کیا جا رہا ہے۔
متعلقہ عنوانات
گزشتہ چند گھنٹوں میں حملوں کے دوران 144 حوثی کمانڈرز اور جنگوؤں کو ہلاک یا زخمی کردیا: یمنی فورسز
19 November 2026
شی جن پنگ اور پیوٹن بھی ایران جنگ کا خاتمہ چاہتے ہیں: امریکی صدر
19 November 2026
ایران کیخلاف استعمال ہونے والی ہر سرزمین ہمارا ہدف ہوگی: پاسداران انقلاب کا انتباہ
19 November 2026
خطے کے ممالک جارح قوتوں کو ایران کیخلاف اپنی سرزمین کا استعمال کرنے سے روکیں، ایرانی وزارت خارجہ
19 November 2026
سعودیہ کی کنگ عبداللہ فنانشل ڈسٹرکٹ پر حوثی حملے کی شدید مذمت
19 November 2026
این سی سی آئی اے کا آن لائن جوئے کیخلاف پاکستان کا سب سے بڑا آپریشن، 5 ملزمان گرفتار
19 November 2026
ریاض کے فنانشل ڈسٹرکٹ ٹاور پر حوثیوں کا میزائل حملہ
19 November 2026
نیتن یاہو کی ایران کے خلاف نئی فوجی کارروائی کیلئے کوششیں تیز
19 November 2026