LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
ہر طرف بدانتظامی، اس سال برآمدات میں 7 ارب ڈالر کا نقصان ہوگا: ایس ایم تنویر عوام کے لیے بڑی خوشخبری: لائٹ ڈیزل 70 روپے اور جیٹ فیول 23 روپے سے زائد سستا وزیراعظم شہباز شریف سہ ملکی دورہ مکمل کرکے انطالیہ سے پاکستان روانہ فیلڈ مارشل کا دورہ ایران مکمل، خطے میں امن، استحکام اور خوشحالی کیلئے مشترکہ اقدامات پر اتفاق صدر اور وزیراعظم کا عالمی یوم ورثہ پر پاکستان کی ثقافتی شناخت کے تحفظ کا عہد پاکستان، سعودیہ، مصر اور ترکیہ کا اجلاس، ثالثی کوششوں کا خیرمقدم، مستقل امن کی توقعات پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول میں گریجوایٹ کورس کی پروقار پاسنگ آؤٹ تقریب اسلام آباد اور خیبرپختونخوا میں زلزلے کے جھٹکے، شدت 5.5 ریکارڈ امریکا نے روسی تیل کی خرید و فروخت پر پابندیاں مزید ایک مہینے کیلئے ہٹا دیں کراچی سے پہلی حج پرواز 160 عازمین کے ساتھ حجازِ مقدس روانہ ایران، امریکا اختلافات برقرار، جنگ بندی میں توسیع اور ابتدائی ڈیل کی امید آبنائے ہرمز کی بحالی : پاسدارانِ انقلاب کی جہازوں کے لیے نئی شرائط پاکستان اور ارجنٹائن فٹبال ٹیموں کے درمیان فرینڈلی میچ کی تیاریاں وزیراعظم نے ڈیزل کی قیمت میں 32روپے12پیسے فی لٹرکمی کی منظوری دے دی ایران کا آبنائے ہرمزمکمل طورپر کھولنے کا اعلان ، وزیر خارجہ عراقچی کابڑا اعلان

پنجاب میں دفعہ 144 کے نفاذ میں مزید 7 روز کی توسیع

Web Desk

8 March 2026

لاہور: حکومت پنجاب نے صوبے بھر میں امن و امان کی صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے دفعہ 144 کے نفاذ میں مزید 7 روز کی توسیع کر دی ہے۔

محکمہ داخلہ پنجاب کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق دہشتگردی کے ممکنہ خطرات اور امن عامہ کو لاحق خدشات کے باعث یہ فیصلہ کیا گیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے تحت صوبے بھر میں اجتماعات، جلوسوں اور مظاہروں پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔

حکم نامے کے مطابق پنجاب میں چار یا اس سے زائد افراد کے عوامی اجتماع پر پابندی ہو گی جبکہ عوامی مقامات پر بغیر اجازت کسی بھی قسم کا اجتماع منعقد کرنے کی اجازت نہیں ہو گی۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکار دورانِ ڈیوٹی اس پابندی سے مستثنیٰ ہوں گے۔ اسی طرح شادی بیاہ، جنازوں اور تدفین سے متعلق اجتماعات کو بھی پابندی سے استثنا حاصل ہو گا۔

اس کے علاوہ سرکاری اور نیم سرکاری دفاتر کے اجلاس اور عدالتوں کی کارروائیاں بھی اس پابندی میں شامل نہیں ہوں گی۔

حکام کے مطابق صوبے میں ہر قسم کے اسلحہ کی نمائش اور عوامی مقامات پر اس کے استعمال پر بھی مکمل پابندی عائد کر دی گئی ہے۔

انٹیلیجنس رپورٹس کے مطابق حساس اجتماعات دہشتگردی اور فرقہ واریت کا ہدف بن سکتے ہیں، جس کے پیش نظر حفاظتی اقدامات کے طور پر یہ فیصلہ کیا گیا۔

محکمہ داخلہ کے مطابق دفعہ 144 کے نفاذ میں توسیع 14 مارچ تک برقرار رہے گی جبکہ صوبے بھر کی ضلعی انتظامیہ اور پولیس کو ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ وہ اس حکم نامے پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنائیں۔

حکام کا کہنا ہے کہ امن و امان برقرار رکھنے اور عوامی جان و مال کے تحفظ کے لیے تمام ممکنہ اقدامات کیے جا رہے ہیں۔