LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
پاسداران انقلاب کا امریکی بحری جہازوں اور 3 آئل ٹینکرز کو نشانہ بنانے کا دعویٰ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کو شہیدوں کے شہر لاڑکانہ آمد پر خوش آمدید، بلاول بھٹو 6 ستمبر کا دن یاد دلاتا ہے کہ قوم متحد ہو تو کوئی طاقت شکست نہیں دے سکتی: صدر زرداری ایران کا برکس ممالک سے ایرانی خودمختاری کی خلاف ورزی کی مذمت کا مطالبہ شادی کی تقریب پر حملے میں استعمال ہتھیار امریکی ساختہ تھے، ایرانی عدلیہ ٹرمپ کے نمائندہ وفد کی روسی صدر سے ملاقات، 3 گھنٹے سے زائد مذاکرات جاری رہے ایران کا خودمختاری اور قومی مفادات کے دفاع کیلئے فیصلہ کن اقدامات کا اعلان ایران جنگ سے متعلق معلومات لیک ہونے کی امریکی تحقیقات، ذمے دار کی شناخت نہ ہو سکی یوم دفاع و شہدائے پاکستان کے موقع پر مسلح افواج کا شہدائے وطن کو خراجِ عقیدت ملک بھر میں یوم دفاع و شہدا آج بھرپور ملی جوش و جذبے کے ساتھ منایا جا رہا ہے یوم دفاع و شہدا ہمیں مسلح افواج اور قوم کی عظیم قربانیوں کی یاد دلاتا ہے، وزیراعظم عوام نے ثابت کردیا، میر پور خاص عمران خان کا قلعہ ہے: سہیل آفریدی آئی پی یو یوتھ کانفرنس کی سربراہی پاکستان کو مل گئی، سینیٹر آغا شاہ زیب صدر منتخب حکومت سے مذاکرات نہ ہوئے تو منگل کو پہیہ جام ہڑتال ہو گی:حافظ نعیم الرحمان بلوچستان کے عوام کا امن، خوشحالی اور فلاح ریاستی کوششوں کا مرکز ہے: فیلڈ مارشل

ایران پر کسی بھی بڑے حملے سے رجیم چینج ممکن نہیں، امریکی انٹیلی جنس رپورٹ

Web Desk

7 March 2026

امریکا کی 18 انٹیلی جنس ایجنسیوں نے اپنی تازہ مشترکہ رپورٹ میں کہا ہے کہ ایران پر بڑے سے بڑے حملے کے باوجود وہاں رجیم چینج نہیں لایا جاسکے گا۔

امریکی نیشنل انٹیلیجنس ایجنسی، جو 18 انٹیلی جنس ایجنسیوں پر مشتمل ہے، نے اس رپورٹ میں کہا کہ ایران کی اپوزیشن منقسم ہے اور اس کی جانب سے ملک پر کنٹرول سنبھالنے کا امکان نہ ہونے کے برابر ہے۔

امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے مطابق رپورٹ کے بعد سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ایرانی قیادت کو ختم کر کے اپنی مرضی کے حکمران مسلط کرنے کے منصوبے پر شکوک و شبہات پیدا ہو گئے ہیں۔

رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ ایرانی حکومت کا بالائی طبقہ نظریاتی طور پر مضبوط ہے اور امریکی دباؤ کے تحت فیصلے کرنا اس کے نظام کے بنیادی اصولوں کے خلاف ہوگا۔ بروکنگز انسٹیٹیوٹ کے ایک ماہر نے بھی تصدیق کی کہ ایران میں امریکی دباؤ یا کسی بیرونی قوت کے مقابلے کے لیے کوئی داخلی متبادل موجود نہیں ہے۔