LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
ایران بڑے بحران میں ہے۔آبنائے ہرمز فوری کھولنے کامطالبہ کیاہے، امریکی صدرکا دعویٰ متحدہ عرب امارات کی تیل پیداکرنے والی ممالک کی تنظیم اوپیک اوراوپیک پلس سے علیحدگی عوام کےلیے خوشخبری، 25کلوواٹ سے کم سولرصارفین کےلیے لائسنس کی شرط ختم امن کےفروغ کیلیے پاکستان کا کردارقابل تعریف ہے، ایرانی سفیر ایران امریکا تنازع طے کرنے کےلیے پاکستان بہترین ثالثی کررہاہے، قطر آرمی راکٹ فورس کمانڈ کی فتح ٹو میزائل سسٹم کی کامیاب مشق جوڈیشل کمیشن، اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس کیانی،جسٹس بابر،جسٹس ثمن کے تبادلوں کی منظوری حکومت یورپی یونین سے تجارتی تعلقات کیلئے سنجیدہ کوششیں جاری رکھے گی: وزیراعظم پاکستان کی معیشت بہتری کی جانب گامزن ہے: وزیر خزانہ محمد اورنگزیب صدر آصف علی زرداری کا ماؤ زے تُنگ کے آبائی شہر کا دورہ؛ عظیم چینی رہنما کو خراجِ عقیدت پیش کیا بجلی صارفین پر مزید بوجھ؛ قیمتوں میں 26 پیسے فی یونٹ اضافے کا امکان، نیپرا آج سماعت کرے گی آئی ایم ایف کا ایگزیکٹو بورڈ اجلاس 8 مئی کو طلب؛ پاکستان کے لیے 1.2 ارب ڈالر کی قسط کی منظوری متوقع پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے دوران منفی رجحان برقرار اقوام متحدہ میں کانفرنس: امریکا اور ایران کے درمیان تندو تیز جملوں کا تبادلہ ایران نے 2 بحری جہازوں کو تحویل میں لینے کے امریکی اقدام کو مسلح ڈکیتی قرار دیدیا

پیٹرول مہنگاہونے کے آفٹرشاکس، گڈز کے بعد پبلک ٹرانسپورٹرزنے بھی کرائے بڑھادیئے

Web Desk

7 March 2026

پٹرولیم مصنوعات مہنگی ہونے کے آفٹرشاکس کا سلسلہ جاری ہے۔ گڈز ٹرانسپورٹرز کے بعد پبلک ٹرانسپورٹرز نے بھی کرایوں میں اضافے کابم عوام پر گرادیا۔

پبلک ٹرانسپورٹرز نے 300 سے 600 سو روپے تک کرایوں میں اضافہ کر دیا، لاہور سے اسلام آباد کرایہ 2600 سے بڑھا کر 3000 کر دیا گیا، لاہور سے پشاور کا کرایہ 2890 سے 3500 کر دیا گیا۔

لاہور سے سرگودھا کا کرایہ 1300 سے بڑھا کر 1550 روپے کر دیا گیا، لاہور سے فیصل آباد کا کرایہ 1200 سے 1350 کر دیا گیا، لاہور سے کراچی کا کرایہ 8000 سے 8600 روپے کر دیا گیا۔

لاہور سے حیدر آباد کا کرایہ 8650 سے 9200 روپے کر دیا گیا، لاہور سے رحیم یار خان کا کرایہ 4000 سے بڑھا کر 4250 روپے کر دیا گیا، لاہور سے مری کا کرایہ 2790 روپے سے بڑھا کر 3300 روپے کر دیا گیا۔

ٹرانسپورٹر زکا مؤقف ہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے ساتھ اسپئیر پارٹس بھی مہنگے ہوئے ہیں، اگر کرایوں میں اضافہ نہ کریں تو گاڑیاں بند کرنے پر مجبور ہیں۔