LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
گزشتہ چند گھنٹوں میں حملوں کے دوران 144 حوثی کمانڈرز اور جنگوؤں کو ہلاک یا زخمی کردیا: یمنی فورسز شی جن پنگ اور پیوٹن بھی ایران جنگ کا خاتمہ چاہتے ہیں: امریکی صدر ایران کیخلاف استعمال ہونے والی ہر سرزمین ہمارا ہدف ہوگی: پاسداران انقلاب کا انتباہ خطے کے ممالک جارح قوتوں کو ایران کیخلاف اپنی سرزمین کا استعمال کرنے سے روکیں، ایرانی وزارت خارجہ سعودیہ کی کنگ عبداللہ فنانشل ڈسٹرکٹ پر حوثی حملے کی شدید مذمت این سی سی آئی اے کا آن لائن جوئے کیخلاف پاکستان کا سب سے بڑا آپریشن، 5 ملزمان گرفتار ریاض کے فنانشل ڈسٹرکٹ ٹاور پر حوثیوں کا میزائل حملہ نیتن یاہو کی ایران کے خلاف نئی فوجی کارروائی کیلئے کوششیں تیز کوہاٹ میں سونے کی غیر قانونی کان کنی کے الزامات: سینیٹر خرم ذیشان کا گورنر کے پی فیصل کریم کنڈی کو 5 کروڑ ہرجانے کا نوٹس بھیجنے کا فیصلہ کوٹ لکھپت جیل میں قید پی ٹی آئی قیادت کا چیف جسٹس پاکستان اور چیف جسٹس آئی ایچ سی کو خط، عدالتی احکامات پر عملدرآمد کا مطالبہ پٹرول ایک روپیہ فی لٹر مہنگا، ڈیزل کی قیمت برقرار زرمبادلہ کے ذخائر میں 1.50 کروڑ ڈالر کا اضافہ ریکارڈ ابوظہبی عدالت کا بائنانس کے 6.5 ارب ڈالر کے اثاثے منجمد کرنے کا حکم صومالیہ کا اماراتی سفیر کو 72 گھنٹوں میں ملک چھوڑنے کا حکم، اپنا سفیر بھی واپس بلا لیا بابا گرو نانک کے جنم دن کی تقریبات، ننکانہ صاحب میں تعلیمی ادارے بند رکھنے کا اعلان

پیٹرول کی قیمت میں 55 روپے اضافہ عوام پر ظلم ہے، اضافہ فوری واپس لیا جائے: حافظ نعیم الرحمن

Web Desk

7 March 2026

امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے پیٹرول کی قیمت میں 55 روپے فی لیٹر اضافے کو عوام پر ظلم قرار دیتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ حالیہ اضافہ فوری طور پر واپس لیا جائے۔

حافظ نعیم الرحمن کا کہنا تھا کہ حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں اضافے کے ساتھ ساتھ 20 روپے پیٹرول لیوی بھی بڑھا دی ہے جس کے بعد فی لیٹر پیٹرول پر لیوی کی مقدار 105 روپے تک پہنچ گئی ہے۔ ان کے مطابق حکومت پیٹرول پر مختلف ٹیکسز کی مد میں تقریباً 120 روپے فی لیٹر وصول کر رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ جب عالمی منڈی میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی ہوئی تو حکومت نے عوام کو کوئی ریلیف نہیں دیا، لیکن اب قیمتوں میں اضافہ کرکے سارا بوجھ عوام پر ڈال دیا گیا ہے۔

حافظ نعیم الرحمن کے مطابق موٹر سائیکل استعمال کرنے والے طالب علم، مزدور اور متوسط طبقہ اس فیصلے سے سب سے زیادہ متاثر ہوں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر کوئی شخص روزانہ صرف ایک لیٹر پیٹرول بھی استعمال کرے تو اس میں سے 105 روپے صرف لیوی کی مد میں ادا کرنے پڑتے ہیں۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ حکومت نے گزشتہ دو سال کے دوران پیٹرول لیوی کی مد میں عوام سے تقریباً 2600 ارب روپے وصول کیے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ تنخواہ دار طبقہ مسلسل ٹیکس ادا کر رہا ہے لیکن اشرافیہ سے ٹیکس لینے کے لیے کوئی اقدام نہیں کیا جا رہا۔ حکومت اپنی نااہلی چھپانے کے لیے عوام پر مالی بوجھ ڈال رہی ہے۔

حافظ نعیم الرحمن نے مطالبہ کیا کہ وزراء اور سرکاری افسران کو دی جانے والی مفت پیٹرول کی سہولت ختم کی جائے اور بڑی سرکاری گاڑیوں کی جگہ زیادہ سے زیادہ 1300 سی سی گاڑیاں استعمال کی جائیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت عوام سے پیسے تو لے رہی ہے مگر اپنی شاہ خرچیاں کم کرنے کے لیے تیار نہیں۔