LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
گزشتہ چند گھنٹوں میں حملوں کے دوران 144 حوثی کمانڈرز اور جنگوؤں کو ہلاک یا زخمی کردیا: یمنی فورسز شی جن پنگ اور پیوٹن بھی ایران جنگ کا خاتمہ چاہتے ہیں: امریکی صدر ایران کیخلاف استعمال ہونے والی ہر سرزمین ہمارا ہدف ہوگی: پاسداران انقلاب کا انتباہ خطے کے ممالک جارح قوتوں کو ایران کیخلاف اپنی سرزمین کا استعمال کرنے سے روکیں، ایرانی وزارت خارجہ سعودیہ کی کنگ عبداللہ فنانشل ڈسٹرکٹ پر حوثی حملے کی شدید مذمت این سی سی آئی اے کا آن لائن جوئے کیخلاف پاکستان کا سب سے بڑا آپریشن، 5 ملزمان گرفتار ریاض کے فنانشل ڈسٹرکٹ ٹاور پر حوثیوں کا میزائل حملہ نیتن یاہو کی ایران کے خلاف نئی فوجی کارروائی کیلئے کوششیں تیز کوہاٹ میں سونے کی غیر قانونی کان کنی کے الزامات: سینیٹر خرم ذیشان کا گورنر کے پی فیصل کریم کنڈی کو 5 کروڑ ہرجانے کا نوٹس بھیجنے کا فیصلہ کوٹ لکھپت جیل میں قید پی ٹی آئی قیادت کا چیف جسٹس پاکستان اور چیف جسٹس آئی ایچ سی کو خط، عدالتی احکامات پر عملدرآمد کا مطالبہ پٹرول ایک روپیہ فی لٹر مہنگا، ڈیزل کی قیمت برقرار زرمبادلہ کے ذخائر میں 1.50 کروڑ ڈالر کا اضافہ ریکارڈ ابوظہبی عدالت کا بائنانس کے 6.5 ارب ڈالر کے اثاثے منجمد کرنے کا حکم صومالیہ کا اماراتی سفیر کو 72 گھنٹوں میں ملک چھوڑنے کا حکم، اپنا سفیر بھی واپس بلا لیا بابا گرو نانک کے جنم دن کی تقریبات، ننکانہ صاحب میں تعلیمی ادارے بند رکھنے کا اعلان

جتنا مرضی زور لگالیں سندھ بلوچستان کو تقسیم نہیں کرسکتے,اسد عمر

Web Desk

7 March 2026

سابق وفاقی وزیر اسد عمر نے بااختیار عوام سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ عوام ووٹ کسی اور کو دیتے ہیں مگر ڈبے سے کچھ اور نکل آتا ہے، جو جمہوری نظام کے لیے تشویش ناک ہے۔

انہوں نے کہا کہ آج کل سپریم کورٹ کے فیصلے بھی خاصی توجہ حاصل کر رہے ہیں، جبکہ کچھ حلقوں کو اٹھارویں آئینی ترمیم پر شدید اعتراضات ہیں۔ ان کے مطابق اٹھارویں ترمیم ایک اچھا قدم ضرور ہے مگر یہ اب بھی ناکافی ہے۔

اسد عمر کا کہنا تھا کہ پاکستان کی آدھی سے زیادہ آبادی دیہات میں رہتی ہے، مگر اٹھارویں ترمیم کے بعد بھی اختیارات چند بڑے شہروں تک محدود ہو کر رہ گئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ سیاسی جماعتوں کے درمیان صوبائی اور وفاقی حکومتوں میں اکثر شدید اختلافات اور لڑائیاں ہوتی ہیں، مگر اس کے باوجود این ایف سی ایوارڈ کے تحت صوبوں کا حصہ نہیں رکتا۔ان کا مزید کہنا تھا کہ آئین میں صوبائی اور وفاقی حکومتوں کے اختیارات، مدت اور انتخابات کی تاریخیں واضح طور پر درج ہیں، لیکن مقامی حکومتوں کے حوالے سے آئین میں صرف آرٹیکل 140 اے شامل ہے، جس کے باعث مقامی حکومتیں مضبوط نہیں ہو سکیں۔اسد عمر نے واضح کیا کہ جتنا بھی زور لگا لیا جائے سندھ اور بلوچستان کو تقسیم نہیں کیا جا سکتا۔ ان کے مطابق اس وقت ملک کو جوڑنے کی ضرورت ہے، تقسیم کرنے کی نہیں۔انہوں نے کہا کہ خدا کے لیے سیاسی معاملات کو لاٹھی کے زور پر حل کرنے کی کوشش نہ کی جائے کیونکہ طاقت کے استعمال سے ملک کمزور ہوگا۔ان کا کہنا تھا کہ سرائیکی اور ہزارہ صوبوں کے قیام پر اتفاق رائے پیدا کیا جا سکتا ہے، جبکہ ملک میں بااختیار اور مضبوط مقامی حکومتوں کا نظام قائم ہونا چاہیے۔