LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
گزشتہ چند گھنٹوں میں حملوں کے دوران 144 حوثی کمانڈرز اور جنگوؤں کو ہلاک یا زخمی کردیا: یمنی فورسز شی جن پنگ اور پیوٹن بھی ایران جنگ کا خاتمہ چاہتے ہیں: امریکی صدر ایران کیخلاف استعمال ہونے والی ہر سرزمین ہمارا ہدف ہوگی: پاسداران انقلاب کا انتباہ خطے کے ممالک جارح قوتوں کو ایران کیخلاف اپنی سرزمین کا استعمال کرنے سے روکیں، ایرانی وزارت خارجہ سعودیہ کی کنگ عبداللہ فنانشل ڈسٹرکٹ پر حوثی حملے کی شدید مذمت این سی سی آئی اے کا آن لائن جوئے کیخلاف پاکستان کا سب سے بڑا آپریشن، 5 ملزمان گرفتار ریاض کے فنانشل ڈسٹرکٹ ٹاور پر حوثیوں کا میزائل حملہ نیتن یاہو کی ایران کے خلاف نئی فوجی کارروائی کیلئے کوششیں تیز کوہاٹ میں سونے کی غیر قانونی کان کنی کے الزامات: سینیٹر خرم ذیشان کا گورنر کے پی فیصل کریم کنڈی کو 5 کروڑ ہرجانے کا نوٹس بھیجنے کا فیصلہ کوٹ لکھپت جیل میں قید پی ٹی آئی قیادت کا چیف جسٹس پاکستان اور چیف جسٹس آئی ایچ سی کو خط، عدالتی احکامات پر عملدرآمد کا مطالبہ پٹرول ایک روپیہ فی لٹر مہنگا، ڈیزل کی قیمت برقرار زرمبادلہ کے ذخائر میں 1.50 کروڑ ڈالر کا اضافہ ریکارڈ ابوظہبی عدالت کا بائنانس کے 6.5 ارب ڈالر کے اثاثے منجمد کرنے کا حکم صومالیہ کا اماراتی سفیر کو 72 گھنٹوں میں ملک چھوڑنے کا حکم، اپنا سفیر بھی واپس بلا لیا بابا گرو نانک کے جنم دن کی تقریبات، ننکانہ صاحب میں تعلیمی ادارے بند رکھنے کا اعلان

حکومت نے پٹرول کی قیمت میں تخمینے سے کم اضافہ کیا، عظمیٰ بخاری

Web Desk

7 March 2026

صوبائی وزیر اطلاعات Azma Bukhari نے کہا ہے کہ عالمی جنگی حالات کے باعث معیشت متاثر ہے اور پٹرول کی قیمت بڑھانا آسان فیصلہ نہیں تھا، تاہم حکومت نے تخمینے سے کم اضافہ کیا ہے اور حالات بہتر ہوتے ہی قیمتیں کم ہو جائیں گی۔

وزیراعلیٰ پنجاب Maryam Nawaz کی زیر صدارت خصوصی ویڈیو لنک اجلاس میں پنجاب ڈویلپمنٹ پروگرام، صاف پانی اور مثالی گاؤں پراجیکٹ پر پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں وزیراعلیٰ نے پراجیکٹس کا پکٹوریل وزٹ کیا اور مون سون سے پہلے نکاسی آب کے پراجیکٹ مکمل کرنے کی ہدایت دی۔

اجلاس میں بتایا گیا کہ پانی کی کمی، بروقت نکاسی، سیوریج اور زیر زمین پانی کی سطح کو بچانے کے لیے پنجاب میں پہلی بار 358 انڈر گراؤنڈ اسٹوریج ٹینک بنائے جائیں گے جبکہ شہروں میں بارش کے پانی کے لیے 34 بڑے انڈر گراؤنڈ اسٹوریج واٹر ٹینک اور ری چارج ویل بھی بنائے جائیں گے۔

مزید بتایا گیا کہ پنجاب کے مختلف علاقوں میں 6,100 کلومیٹر سٹریٹ اور سیوریج لائنیں بنائی جائیں گی، 61 ڈسپوزل اسٹیشن بحال اور 56 نئے اسٹیشن قائم کیے جائیں گے، جبکہ 328 ویسٹ واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹس اور 3,498 کلومیٹر طویل سیوریج لائنیں بنائی جائیں گی۔ 14,679 مقامات پر سٹریٹ لائٹس نصب ہوں گی اور 33 ملین مربع فٹ ٹف ٹائل بچھائی جائیں گی۔ نکاسی آب کے لیے 526 جدید مشینیں اور ٹریکٹر فراہم کیے جائیں گے۔

سرگودھا، ڈی جی خان، گجرات، اوکاڑہ، جھنگ، ملتان اور سیالکوٹ میں پی ڈی پی پراجیکٹ شروع ہو چکا ہے جبکہ جہلم، حافظ آباد، ساہیوال، فیصل آباد، گوجرانوالہ، شیخوپورہ، ننکانہ اور راولپنڈی میں بھی منصوبے شروع کیے جا رہے ہیں۔

مثالی گاؤں پراجیکٹ کے تحت 485 دیہات میں 59 ارب روپے کی ترقیاتی سکیمیں نافذ کی جائیں گی اور 200 دیہات میں یہ منصوبہ شروع ہو رہا ہے۔ وزیراعلیٰ نے صاف پانی کی فراہمی اور دیہات میں پختہ گلیاں بنانے کی ہدایت دی جبکہ گجرات اور سیالکوٹ میں ڈرینج پراجیکٹس جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی۔

بعد ازاں صوبائی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری نے صوبائی وزیر بلدیات Zeeshan Rafiq کے ہمراہ نیوز کانفرنس میں کہا کہ پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا منصوبہ شروع کیا جا رہا ہے اور شہروں کے ساتھ دیہاتوں میں بھی ترقی کے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ نگہبان رمضان کارڈ کے تحت 25 لاکھ 3,897 کارڈ جاری کیے جا چکے ہیں اور 42 لاکھ خاندانوں تک سہولت پہنچائی جائے گی۔

عظمیٰ بخاری نے کہا کہ پنجاب ڈویلپمنٹ پروگرام پر تیزی سے کام ہو رہا ہے اور تقریباً 500 ارب روپے سے پنجاب میں سیوریج کا نظام بنایا جا رہا ہے۔ تمام ٹھیکے ای ٹینڈرنگ کے ذریعے کیے گئے جس سے 13 ارب روپے کی بچت ہوئی ہے۔ مون سون کے تمام پراجیکٹس اس سے پہلے مکمل کیے جائیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ عالمی جنگی حالات کے باعث پٹرول کی قیمت بڑھانا آسان فیصلہ نہیں تھا، تاہم حکومت نے تخمینے سے کم اضافہ کیا ہے اور حالات بہتر ہوتے ہی قیمتیں کم ہو جائیں گی، جبکہ وزیراعلیٰ کی ہدایت ہے کہ کسی کو بھی پٹرول ذخیرہ کرنے کی اجازت نہیں ہوگی